جموں//جموں کشمیرنیشنل کانفرنس مائیگرنٹ سیل نے مائیگرنٹ ووٹروں سے پی ڈی پی۔بی جے پی کی مائیگرنٹوں کے مخالف پالیسیوں کے خلاف آوازبلندکرنے پرزوردیاہے۔ انہوں نے کہاکہ حزب اقتدارجماعتوں نے کشمیری مائیگرنٹوں بالخصوص نوجوانوں کے ساتھ کئے گئے وعدوں کوپس پشت ڈال دیاہے۔ ان خیالات کااظہار نیشنل کانفرنس کے مائنارٹی سیل کے چیئرمین بھوشن لال بھٹ اور صدر ایم کے یوگی نے انتخابات کے سلسلے میں منعقدہ میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے نے کشمیری مائیگرنٹوں کے مسائل کے تئیں پی ڈی پی۔بی جے پی حکومت کی عدم توجہی پرگہری تشویش کااظہارکیا۔ایم کے یوگی نے کہاکہ پرائم منسٹرپیکیج کے تحت اسامیوں کوپُرکرنے ، مائیگرنٹ کالونیوں کی خستہ حالی دورکرنے کیلئے ریاستی حکومت نے کوئی قدم نہیں اٹھایاہے۔انہوں نے کہاکہ گذ شتہ دوبرسوں سے خالی آسامیاں ہونے کے باجود بے روزگار کشمیر ی مائیگرنٹوں نوجوانوں کو روزگارمہیانہیں کرایاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیری مائیگرنٹ برادری بالخصوص تعلیم یافتہ نوجوانوں میںحکومت کے تئیں ناراضگی پائی جارہی ہے۔انہوں نے عمرعبداللہ کی قیادت والی سابقہ مخلوط حکومت کے دوران کشمیری پنڈتوں کی بہبوداورانہیں روزگارمہیاکرانے کے سلسلے میں اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بھی جانکاری دی۔انہوں نے کہاکہ کشمیری پنڈتوں کی کالونیاں اس وقت خستہ حالی کی شکارہیں جس کیلئے حکومت ذمہ دار ہے۔انہوں نے اس سلسلے میں جگٹی ودیگرکالونیوں کاحوالہ دیا۔بھوشن لعل بھٹ اوریوگی نے مائیگرنٹ رائے دہندگان سے اپیل کی کہ وہ سرینگرپارلیمانی حلقہ میں نیشنل کانفرنس۔کانگریس کے مشترکہ امیدوار ڈاکٹرفاروق عبداللہ اور اننت ناگ میں غلام احمد میر کوووٹ دے کرکامیاب کریں۔اس دوران میٹنگ میں جتن بٹ، رتن لال ملہ، ڈاکٹر آمنہ شیخ، بالا جی ، امت ودیگران نے بھی خیالات کااظہارکیا۔