عظمیٰ نیوز سروس
جموں //بھاجپا کی جانب سے تالاب تلو میں پی ایم وشوکرما یوجنا رجسٹریشن کیمپ کا اہتمام کیاگیا جس کے دوران پارٹی کے سنیئر لیڈران نے شرکت کی ۔سابقہ وزیر ست شرما سی اے، بی جے پی کے سینئر لیڈر اور پربھاری نوشہرہ سنجے کمار بارو، منڈل صدر بی جے پی تالاب تلو کیشو چوپڑا، اور دیگر قائدین نے تالاب تلو منڈل کے وارڈ نمبر 41 میں پی ایم وشوکرما یوجنا رجسٹریشن کیمپ کا افتتاح کیا۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے ست شرما نے کہا کہ پی ایم مودی کمزور طبقوں کی بہتری کیلئے پرعزم ہیں اور وشوکرما اسکیم کو ہنر میں مصروف لوگوں کے لئے کاروباری مواقع کو فروغ دینے کے لئے شروع کیا گیا ہے۔سنجے کمار بارو نے ملک کے بے روزگار نوجوانوں کیلئے روزگار کے بہتر مواقع پیدا کرنے کے لئے ہنرمندی کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے مودی حکومت کے عزم کو اجاگر کیا۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے کیشو چوپڑا نے کہا کہ اس اسکیم سے لوگوں کو کام فراہم کرنے میں مدد ملے گی، یہ ایک ایسا اقدام ہے جس کا مقصد کاریگروں کی مہارتوں کو بااختیار بنانا ہے۔