سرینگر// ریاستی حکومت نے جی ایس ٹی قانون کے نفاذ پر مشاورت کیلئے 13جون کو کل جماعتی اجلاس بلانے کا فیصلہ لیا ہے ۔یہ شیر کشمیر انٹر نیشنل کنونشن کمپلیکس میں طلب کی گئی ہے اور ریاست کی سبھی سیاسی پارٹیوں کو میٹنگ میں شرکت کرنے کی دعوت دی گئی ہے ۔7جون کو ریاستی کابینہ نے جی ایس ٹی مسودہ کو قانون سازی کی منظوری دی اور اس پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے 17جون کو ریاستی اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ۔