سرینگر// ایچ ڈی ایف سی بنک نے حکومت کی طرف سے سرمایہ میں مجوزہ 24 ہزار کروڑ روپے کے اضافے کی منظوری کا خیر مقدم کیا ہے۔اس سلسلے میںایچ ڈی ایف سی بنک کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر پریس سکھتانکر نے کہا’’ ہمیں اس بات سے خوشی ہوئی کہ سرکار نے ہمارے سرمایہ کو بڑھانے کی تجویز کو منظوری دی ہے۔ اضافی سرمایہ طویل مدت تک ہماری ترقی کے منصوبوں میںمدد فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات پر یقین ہے کہ اس فیصلے سے غیر ملکی آمدنی اور سرمایہ کاری میں مجموعی ماحول کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔