سرینگر//صحت و طبی تعلیم کی وزیر مملکت آسیہ نقاش نے کہا ہے کہ حکومت ڈینٹل سرجنوں کی نئی اسامیاں معروض وجود میں لانے پر سنجیدگی کے ساتھ غور کر ررہی ہے تا کہ ریاست بھر میں اس شعبۂ کو ترقی کی بلندیوں تک پہنچایا جاسکے۔وزیر 12 ویں جے اینڈ کے سٹیٹ ڈینٹل کانفرنس گولڈ جوبلی تقریبات میںمہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کر رہی تھیں۔وزیر نے کہا کہ حکومت وادی میں ڈینٹل سرجنوں کی کمی کو پورا کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اس ضمن میں پہلے ہی ایک میٹنگ کی صدارت کی ہے۔آسیہ نقاش نے ڈینٹل سرجنوں سے کہا کہ وہ ریاست بھر کے دیہی علاقوں میں کیمپوں کا انعقاد کر کے لوگوں میں مُنہ کی صفائی ستھرائی کی اہمیت کے کے بارے جانکاری دیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے کیمپ سکولوں میں بھی منعقد کئے جانے چاہئیں تا کہ بچوں کے دانت صاف اور توانا رہ سکیں۔