جموں//نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدردویندرسنگھ رانانے جموں شہرکے قلب میں امپھلامیں واقع میاں دیدو کے مجسمے کی بے ادبی پر گہرے دُکھ کااظہار کرتے ہوئے اس معاملے میں ملوث مجرموں کی گرفتاری کامطالبہ کیا۔انہوں نے کہاکہ میاں ڈیڈو ڈوگروں کیلئے باعث افتخار ہیں اوران کی بے ادبی جموں کے لوگوں کی بے عزتی ہے۔اس دوران لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے رانا نے کہاکہ میاں ڈیڈو ، رانا ران پت اورباواجیتوڈوگرہ ورثے کی شان ہیں اورجموں کے لوگوں کواپنے ان باعزت اورباوقارشخصیات کے ساتھ دِلی پیاراوراحترام ہے ۔رانانے کہاکہ میاں ڈیڈوکے مجسمے کی بے ادبی کی خبرسن کرمیں یہاں آیا ہوں۔اس دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنراورسپرانٹنڈنٹ پولیس بھی جائے وقوعہ پرپہونچے اورراناکویقین دلایاکہ اس معاملے میں ملوث افرادکوجلدگرفتارکرکے ان کے خلاف تحت ضابطہ کاروائی کی جائے گی۔ اس موقعہ پرانتظامیہ کے افسران نے کہاکہ اس سلسلے میں ایف آئی آر پہلے ہی درج کرلی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ آئندہ اس علاقے میں رات دن سیکورٹی کاموثر انتظام کیاجائے گااورسی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے جائیں گے۔