سری نگر//حکومت نے جمعہ کو ضلع پلوامہ اور کپواڑہ کے رجسٹرار کے عہدے کا چارج جموں و کشمیر ایڈمنسٹریٹیو سروسز کے دو افسران کو سونپا ہے۔
حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم کے مطابق، ڈاکٹر فیاض احمد بانڈے ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، پلوامہ کو اگلے احکامات تک رجسٹرار ضلع پلوامہ سنبھالنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
وہیں غلام نبی بھٹ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کپواڑہ، کو اگلے احکامات تک اپنے فرائض کے علاوہ رجسٹرارضلع کپواڑہ کے عہدے کا چارج سنبھالنے کے لیے کہا گیا ہے۔
واضح رہے "یہ احکامات متعلقہ اضلاع میں بطور کمشنر ان کی جوائننگ کی تاریخ سے نافذ العمل سمجھے جائیں گے"۔