جموں// حکومت نے ایک اہم فیصلہ کے تحت ڈیتھ کم گریجویٹی سہولیت نئی پنشن سکیم کے تحت کام کر رہے( این پی ایس) ملازمین کے حق میں بھی منظور کی ہے۔پرنسپل سیکرٹری خزانہ نوین کمار چودھری کی جانب سے جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق سکیم جنوری2010 ہیں یا اس کے بعد مقرر کئے گئے سرکاری ملازم ہیں یا جن کی ملازمتیں مذکورہ تاریخ پر باقاعدہ بنائی گئیں کے حق میں یا ان کے اہل خانہ کے حق میں ان کی سبکدوشی یا ملازمت کے دوران انتقال ہونے پر انہیں جموں وکشمیر سول سروسز ریگولیشن کے رول240-88 کے تحت ڈیتھ کم ریٹائرمنٹ گریجویٹی ادا کی جائے گی اور یہ ڈیفائنڈ کنٹری بیوٹری نیو پنشن سکیم شروع ہونے کی تاریخ یعنی یکم جنوری2010 سے لاگو سمجھا جائے گا۔حکومت نے جموں وکشمیر سی ایس آر۔ جلد11 کے شیڈول 1کے جے اینڈ کے فیملی پنشن۔ کم گریجویٹی رولز کے نیچے رول3-A کے تحت متذکرہ بالا قانون درج کیا ہے۔