جموں//نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدردویندرسنگھ رانا نے روزگارکے مواقعے پیداکرنے اورریاست کے تعلیم یافتہ بے روزگارنوجوانوں کوروزگارفراہم کرنے کی ضرورت پرزوردیاہے۔انہوں نے کہاکہ ریاست جموں وکشمیر میں اس وقت بے روزگاری کامسئلہ دن بدن سنگین نوعیت اختیارکررہاہے ۔اس لئے حکومت کوچاہیئے کہ وہ موجودہ وقت میں جاب مارکیٹ کے رجحان کومدنظررکھتے ہوئے اس کے مطابق عملی قدم اٹھائے تاکہ اس مسئلے کوحل کرنے میں مددمل سکے۔ رانانے ان خیالات کااظہار یہاں شکنتلاتھیٹرکے عقب میں واقع نیوریہاڑی میں ایچ پی ورلڈکاافتتاح کرتے ہوئے کیا۔اس موقعہ پر صدرچیمبرآف ٹریڈرز فیڈریشن جموں کے صدرنیرج آنند، اس آئوٹ لیٹ کے مالک سنجے گپتااوردیگرشخصیات بھی موجودتھیں۔ رانانے امیدظاہر کی کہ حکومت بے روزگارنوجوانوں کوروزگارفراہم کرنے کیلئے ٹھوس قدم اٹھائے گی۔انہوں نے ہنرمندنوجوانوں سے کہاکہ وہ اپنے آمدن بخش یونٹ قائم کریں اور حکومت سے کہاکہ وہ ان نوجوانوں کو اپنے ذاتی یونٹوں کے قیام کے لئے مالی امداد فراہم کرے۔ رانانے اپنے ذاتی روزگاریونٹ قائم کرنے والے نوجوانوں کومبارکباددی۔ جموں وکشمیرمیں صارفین کوبہترین خدمات فراہم کرنے اورمعیاری سیل وسروسز دستیاب رکھنے کیلئے رانانے ایچ پی انفوٹیکس کی سراہنا کرتے ہوئے کہاکہ جموں میں ایچ پی ورلڈقدیم آئوٹ لیٹ ہے اورالیکٹرانک کے میدان میں بڑھتی ہوئی مانگ کواحسن طریقے سے پوراکررہاہے۔