سرینگر// نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ موجودہ حکومت پولنگ کیلئے پرامن ماحول فراہم کرنے میں ناکام ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات وہیں ہیں ،جوپرامن ماحول میں ہوں اور جس میں ووٹران اپنی موجودگی اور راے کو ظاہر کرسکیں ،جو اس قوم کی پہلی اور خاص آزادی ہے ۔انہوں نے کہا کہ لوگ اس لئے ووٹ کے ذریعے اپنے حقوق کیلئے لڑ سکتے ہیں ۔تاہم موجودہ پی ڈی پی اور بی جے پی حکومت حق رائے دہی کیلئے پرامن ماحول فراہم کرنے میں ناکام ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ پولنگ کے دوران ہلاکتوں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ صورتحال کتنی بگڑ چکی ہے ۔