Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

حکومت عوام کی حفاظت کرنے میں ناکام: کیجریوال

Mir Ajaz
Last updated: January 16, 2025 7:07 pm
Mir Ajaz
Share
5 Min Read
SHARE

یواین آئی

نئی دہلی// عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر دہلی سمیت پورے ملک میں لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کی ڈبل انجن حکومت میں جب مشہور شخصیات محفوظ نہیں ہیں تو عام آدمی کی حفاظت کی کیا بات کریں؟ کیجریوال نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کل رات کچھ نامعلوم لوگ ملک کے مشہور اداکار سیف علی خان کے گھر میں داخل ہوئے اور ان پر چاقووں سے حملہ کیا۔ ہم ان کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتے ہیں۔ مگر یہ بہت تشویشناک بات ہے کہ اتنے بڑے اداکار کی سیکورٹی ایسی نہیں ہوگی کہ کوئی کھڑکی سے اس کے گھر میں داخل ہوجائے۔ اگر رات کے وقت ایسی محفوظ جگہ پر رہنے والے کسی اداکار کے گھر میں کوئی گھس کر اس پر چاقو سے حملہ کرتا ہے تو یہ وہاں کی ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت پر ایک بڑا سوالیہ نشان کھڑا کرتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ دونوں حکومتیں عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ممبئی میں یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے قبل اداکار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ ہوئی تھی۔ نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کی اتحادی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رہنما بابا صدیقی کو دن دہاڑے قتل کر دیا گیا۔ اگر بی جے پی کی ڈبل انجن والی حکومت ملک کی اتنی بڑی ہستیوں کو بھی سیکورٹی نہیں دے سکتی تو ہم ایک عام آدمی کی سیکورٹی کی کیا بات کریں گے ؟ ہر طرف سے خبریں آرہی ہیں کہ گجرات کی جیل میں بیٹھ کر ایک گینگسٹر کھلے عام تاوان وصولی اور گولی مارنے کے فرمان جاری کر رہا ہے۔ دوسرے غنڈے کھلے عام ملک بھر میں اپنا راج چلا رہے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ موجودہ حکومتوں میں مجرموں کا کافی اثر و رسوخ ہے۔ جرائم پیشہ عناصر بلاامتیاز وارداتیں کر رہے ہیں۔ انہیں پکڑے جانے کا کوئی خوف نہیں ہے۔ ایسا لگتا ہے جیسے اوپر سے انہیں مکمل تحفظ حاصل ہے۔آپ کے لیڈر نے کہا کہ بی جے پی نہ صرف لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہے بلکہ وہ ملک کی سرحدوں کی بھی حفاظت نہیں کر پا رہی ہے۔ ہر روز کہا جاتا ہے کہ یہ ہندوستان، بنگلہ دیش کی سرحد کو محفوظ نہیں کرپا رہے ہیں۔ وہ ہر روز چیختے ہیں کہ روہنگیا سرحد پار کر رہے ہیں۔ اگر وہ سرحد کی حفاظت نہیں کر پا رہے ہیں تو استعفیٰ دیں۔ کسی بھی حکومت کی پہلی ذمہ داری اپنی سرحدوں کی حفاظت ہوتی ہے۔ اگر کوئی حکومت کھلے عام یہ تسلیم کر رہی ہے کہ وہ سرحد کو محفوظ نہیں رکھ پا رہی تو اس حکومت کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آج دہلی کی سڑکوں پر کھلے عام گینگ وار جاری ہے۔ 20-25 راؤنڈ فائرنگ کھلے عام ہو رہی ہے۔ ہر دوسرے دن، تاجروں کو تاوان کی کالیں موصول ہو رہی ہیں۔ تاجروں سے کہا جا رہا ہے کہ کروڑوں روپے پہنچا دو ورنہ مار ڈالیں گے۔ دہلی میں تاجر، خواتین اور یہاں تک کہ بچے بھی محفوظ نہیں ہیں۔ دہلی سے روزانہ 17 بچے لاپتہ ہو رہے ہیں۔ کیجریوال نے کہا کہ ہم اداکار سیف علی خان پر قاتلانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ہم مرکزی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہر وقت گندی سیاست کرنا بند کرے۔ کسی بھی حکومت کا پہلا کام تحفظ فراہم کرنا اور دوسرا انصاف فراہم کرنا ہے۔ وہ سیکورٹی فراہم کرنے سے قاصر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے دن بہ دن ملک کا ماحول خراب کیا ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
وادی کشمیر میں 10 مقامات پر سی آئی کے کے چھاپے
تازہ ترین
شری امرناتھ یاترا: چھ ہزار سے زیادہ یاتریوں کا 17 واں قافلہ روانہ
تازہ ترین
ہندوستان میںکاروباری اختراع کاروباری رہنماؤں اور کل کے مفکرین کے کندھوں پر :منوج سنہا | جموں و کشمیر تعلیم اور اختراع کا بڑا مرکز بن کر ابھرا لیفٹیننٹ گورنر کا آئی آئی ایم جموں میں اورینٹیشن پروگرام کے اختتامی اجلاس سے خطاب
جموں
ڈی کے جی سڑک پر لینڈ سلائیڈنگ، گاڑیوں کی آمد و رفت متاثر
پیر پنچال

Related

برصغیر

پنجاب ان ایڈیڈ کالجز ایسوسی ایشن کی پہل | بہار کے طلباء کیلئے 50 کروڑ کے وظائف کااعلان

July 18, 2025
برصغیر

بہار میں ترقی کیلئے وسائل کی کوئی کمی نہیں: مودی | کسانوں کی آمدن میں اضافہ حکومت کی ترجیح

July 18, 2025
برصغیر

۔100 سکولوں کوبم سے اُڑانے کی دھمکی | دہلی سے بنگلورو تک افرا تفری بیشتر سکولوں میں بچوں کو چھٹی دے کر گھر بھیج دیا گیا

July 18, 2025
برصغیرتازہ ترین

پارلیمنٹ کو آپریشن سندور میں تباہ ہونے والے جنگی طیاروں کے سلسلے میں فوجیوں کے بیان پر بحث کرنی چاہئے: کانگریس

July 18, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?