جموں//نیشنل کانفرنس کے سینئرلیڈروسابق وزیر سرجیت سنگھ سلاتھیہ نے پی ڈی پی ۔بی جے پی جماعتوں پر ریاست میں سیاسی عدم استحکام پیداکرنے کیلئے ذمہ قراردیاہے۔انہوں نے کہاکہ ریاستی مخلوط حکومت کی حصے دارجماعتیں سستی شہرت کیلئے تقسیم کی پالیسیوں پرعمل پیراہیں۔سرجیت سنگھ سلاتھیہ نے ان خیالات کااظہاروجے پوراسمبلی حلقہ کے نندپورگائوں میں ایک عوامی اجتماع سے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ریاست کے تینوں خطوں کشمیر، جموں اورلداخ کوخانوں میں بانٹنے کیلئے پی ڈی پی اوربھاجپاکی کاوشیں باعث تشویش ہیں۔انہوں نے کہاکہ مخلوط حکومت عوام کوبہترخدمات اورانتظامیہ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔انہوں نے سابق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ کی حکومت کے دوران عوامی مفادات کیلئے انجام دیئے کاموں کاحوالہ دیا۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی ناقص کارکردگی سے عوام میں سخت مایوسی پائی جاتی ہے۔ اس موقعہ پر ایم ایل اے ڈاکٹرکمل اروڑہ نے بھی ریاست کی سیاسی صورتحال پرفکرمندی کااظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس چینلجزسے نمٹنے کیلئے کوشاں ہے۔ اس دوران متعدد بھاجپااورکانگریس کارکنان نے نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیارکی جن میں موہندرسنگھ ، جرنیل سنگھ ، بٹو چودھری، سونوچودھری شامل ہیں ۔پارٹی لیڈران نے ان کاوالہانہ استقبال کرتے ہوئے پارٹی کوزمینی سطح پر مضبوط کرنے پرزوردیا۔اس دوران میٹنگ میں سابق سرپنچ رام پال شرما، جسبیرسنگھ ، اوم پرکاش چودھری، موہن سنگھ پٹی، موہن لال شرما، سبھاش شرما، تیجندر سنگھ، پگوان داس، درشن سنگھ ، جوگیشورسنگھ، رمیش شرما، ضلع صدراین سی موہندرگپتا، ضلع صدراین سی یوتھ ریاض ملک ودیگران بھی موجودتھے۔