پونچھ//سیاحت کے وزیر تصدق مفتی نے کل کہا کہ حکومت ضلع پونچھ میں سیاحتی سیکٹر کو ترقی دینے کے امکانات تلاش کرے گی اور وہاں موجودہ سیاحتی سہولیات کو اَپ گریڈ کرنے کے بھی اقدامات کئے جائیں گے ۔ان باتوں کا اظہار وزیر نے گنٹریاں میں ننگالی صاحب گردوارہ اور سائی میرا بخش زیارت کے دورے کے دوران کیا۔ انہوںنے کہا کہ پلگرم سیاحت کو کئی طرح سے ان جگہوں پر ترقی دی جاسکتی ہے اور ضروری بنیادی ڈھانچہ فراہم کیا جاسکتا ہے تاکہ سیاحوں کی بڑی تعداد کو رہائشی سہولیات فراہم کی جاسکے۔ان جگہوں بڈھا امرناتھ بھی شامل ہے ۔اس سے قبل وزیر نے پونچھ قلعے کا دورہ کیا جو قصبے کے بیچوں بیچ واقع ہے تاکہ اس کی مرمت اور دیدۂ ذیبی کے امکانات تلاش کئے جاسکیں۔دورے کے دوران وزیر نے علاقے کے ہیر ٹیج سائیٹوں کے رکھ رکھائو اور تحفظ بخشنے پر بھی زور دیا۔ایم ایل اے حویلی شاہ محمد تانترے ، ڈی ڈی سی طارق احمد زرگر، ایس ایس پی راجیو پانڈے ، ڈائریکٹر ٹوراِزم ببلی رکھوال ، جوائنٹ ڈائریکٹر ٹوراِزم شوکت ملک ، سی ای او ٹوازم پی ڈی اے شیراز الملک کے علاوہ پولیس اور سول انتظامیہ کے افسران وزیر کے ہمراہ تھے۔