سرینگر //نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے کہا ہے کہ حکومت ریاست میں صنعتی سیکٹر کو لازمی دوام بخشنے کی وعدہ بند ہے اور اس ضمن میں کئی اختراعی اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار یہاں فیڈریشن چیمبر آف انڈسٹریز کشمیر کے ایک وفد کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا جس کی قیادت اس کے صدر مختار یوسف کر رہے تھے ۔ کمشنر سیکرٹری لاء، ڈائریکٹر کوڈز اور دیگر اعلیٰ افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے ۔ وفد نے صنعتی سیکٹر سے جُڑے کئی معاملات ابھارے جن میں بلا خلل بجلی اور ریاست کے انڈسٹریل اسٹیٹس میں مناسب عملے کی تعیناتی ، رسیونگ سٹیشنوں کو بڑھاوا دینے اور کئی دیگر معاملات شامل ہیں ۔ انہوں نے ریاست کے بیکار پڑے صنعتی یونٹوں کو بجٹ علانات کے تناظر میں مخصوص راحت دینے کا بھی مطالبہ کیا ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے وفد کو یہ مطالبات فوری طور سے حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کئی ایسے اقدامات شروع کئے گئے ہیں جن سے یہاں کے صنعتی ماحول کو تقویت حاصل ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صنعتوں کی بدولت ریاست کے کافی لوگوں کو روز گار حاصل ہوتا ہے اور حکومت نے اس سیکٹر کو ترجیحات میں شامل کیا ہے ۔ بعد میں جموں کشمیر ولیج ایگریکلچر ایکسٹینشن افسروں کا ایک وفد بھی نائب وزیر اعلیٰ کے ساتھ ملاقی ہوا ۔ اس موقعہ پر وزیر زراعت غلام نبی لون ہانجورہ ، وایس چئیر مین کسان وکاس بورڈ جی ایس چب ، پرنسپل سیکرٹری زراعت سندیپ نائیک اور کئی دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ وفد نے کئی مطالبات نائب وزیر اعلیٰ کی نوٹس میں لائے ۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ یہ مسائل معیاد بند مدت کے اندر اندر حل کئے جائیں گے ۔