اشرف چراغ
کپوارہ// وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے مشیر نا صر اسلم وانی نے سیاحتی شعبے کی بحالی کا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ ذاتی طور اقدامات کی نگرانی کر رہے ہیں ۔نا صر اسلم ہفتہ کے روز کپوارہ میں تعمیراتی کامو ں کی ایک جائزہ میٹنگ میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کررہے تھے ۔انہو ں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سیاحتی شعبے کی بحالی کیلئے ذاتی طورسر گرم ہیں ارو یہ شعبہ بہت جلد بحال ہوگا ۔انہوں نے مزید کہا کہ سرکار سیاحوں کا اعتماد حاصل کر نے کیلئے کام کر رہی ہے اور وہ دن دور نہیں ہیں جب وادی کشمیر میں ایک بار سیاح آکر یہا ں کے قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونگے ۔وانی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خود ان کوششوں میں سر گرم ہے اوراہم مقامات کے اسٹیک ہو لڈروں کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ وادی میں سیاحت پھر پروان چڑھ سکے ۔نا صر اسلم نے کہا ’’مجھے امید ہے کہ جلد ہی سیاح وادی کا رخ کریں گے اور اعتماد بحال کرنے کیلئے کئے گئے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہونگے ‘‘۔انہو ں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آیوشمان بھارت اوراے اے وائی حاصل کرنے والے لوگو ں کے گھرو ں کو مفت بجلی فراہم کرنے کے حکومتی وعدو ں کو عملی جامہ پہنایا جائے گا اور مستحقین کو اس کا فائدہ ملے گا‘‘ ۔انہو ں نے تصدیق کی اس عمل پر کام شروع ہو چکا ہے ۔