کپواڑہ//دیہی ترقی، پنچایتی راج کے وزیر عبدالحق نے کہاہے کہ دیہی علاقوں میں خواتین نے ماضی میں پینے کے پانی کو حاصل کرنے کے لئے میلوں کا فاصلہ طے کیا ہے لیکن موجودہ حکومت انہیں صاف پینے کا پانی فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔انہوںنے کہا کہ اس سلسلے میں کئی واٹر سپلائی سکیموں کاجال بچھایا جارہا ہے جن کی بدولت لوگوں کو صاف پینے کا پانی دستیاب ہوگا۔ وزیرنے ان باتوں کا اظہار ضلع کپواڑہ کے مختلف دیہات کے دوران کیاجہاں انہوں نے کئی واٹر سپلائی سکیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ وزیر کے ہمراہ چیف انجینئر پی ایچ ای و دیگر ضلع افسران بھی تھے۔انہوں نے سرکلی ، لشتیال ،کلاروس، زیپورہ ،چیرکوٹ ودیگر دیہات کے دورے کے دوران مقامی لوگوں سے ملاقات کی اور پینے کے پانی سے متعلق مشکلات سے واقفیت حاصل کی۔ وزیر نے موقعہ پر ہی لوگوں کی شکایات دورکرنے کی ہدایات دیں۔