جموں//وزیربرائے خوراک وسول سپلائز وامورصارفین چودھری ذوالفقارعلی نے کہاکہ حکومت ریاست میں دھان خریدار ی مرکزوں کاقیام عمل میں لائے گی تاکہ کسانوں کواپنی پیداوار کازیادہ سے زیادہ فائدہ مل سکے اورانہیں درمیانہ دراوں کے استحصال سے بچایاجاسکے ۔وزیرموصوف مڑھ کے علاقہ چنوچک میں دھان خریداری کے ایک مرکزکاافتتاح کرنے کے بعداپنے خیالات کااظہارکررہے تھے۔ایم ایل اے سکھنندن چودھری ،ڈائریکٹرایف سی ایس اینڈسی اے ۔اے آرانقلابی ،ڈائریکٹرزراعت اوردیگرحکام بھی اس موقعہ پرموجودتھے۔