یو این آئی
نئی دہلی//کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے حکومت پر دلتوں کو نظر انداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس طبقے کے مفادات کے لیے ایک قومی درج فہرست ذات کمیشن کی تشکیل کی توقع ہے تاکہ دلتوں کی آواز کو دبایا جاسکے لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ درج فہرست ذات سے متعلق کمیشن میں بہت سے عہدوں کو نہیں بھرا جا رہا ہے اور یہ دلتوں کے سماجی اور آئینی حقوق پر جان بوجھ کر حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن میں خالی آسامیوں پر جلد از جلد بھرتیاں کی جانی چاہئیں۔ گاندھی نے کہا ‘بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کی دلت مخالف ذہنیت کا ایک اور ثبوت دیکھیں کہ قومی کمیشن برائے شیڈول کاسٹ کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا گیا ہے اور اس کے دو اہم عہدے گزشتہ ایک سال سے خالی پڑے ہیں، جو دلتوں کے حقوق کا تحفظ کرتا ہے۔انہوں نے کہا یہ کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے اسے کمزور کرنا دلتوں کے آئینی اور سماجی حقوق پر براہ راست حملہ ہے۔