عظمیٰ نیوزسروس
جموں//نائب وزیر اعلی سریندر چودھری نے کہا کہ موجودہ حکومت خطے میں تخلیقی صلاحیتوں کی پرورش اور فروغ کے لیے پرعزم ہے۔انہوںنے ابھرتی ہوئی صلاحیتوں کے لیے تمام مطلوبہ سہولیات اور پلیٹ فارم کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا’’جموں و کشمیر کو بے پناہ تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا گیا ہے کیونکہ ہمارے فنکاروں نے قومی اور عالمی سطح پر اپنے لیے ایک مقام پیدا کیا ہے‘‘۔ڈپٹی چیف منسٹر ڈوگری مووی گینگ وار 86کے پریمیئر کے دوران فلم سازوں اور فنکاروں سے بات چیت کر رہے تھے، جسے انہوں نے دوسرے دن ریلیز کیا۔اس طرح کے اقدام پر فلم سازوں کی ستائش کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس قسم کی فلمیں دونوں خطوں میں مقامی فلم انڈسٹری کو فروغ دینے اور اسے نئی زندگی دینے میں بہت اہم کردار ادا کریں گی۔انکاکہناتھا’’جموں و کشمیر ایک طویل عرصے سے بالی ووڈ کے لیے سب سے پسندیدہ مقام رہا ہے اور حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ یہ فلم ٹورسٹ سرکٹ میں دوبارہ اپنی جگہ حاصل کرے‘‘۔
ہاٹ مکس ٹھیکیداروں کے وفدسے ملاقات
عظمیٰ نیوزسروس
جموں// دونوں ڈویژنوں کے ہاٹ مکس پلانٹ کے ٹھیکیداروں کے ایک وفد نے نائب وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی اور انہیں اپنے مسائل اور خدشات سے آگاہ کیا۔وفدنے 2018سے بٹومین کاموں کی ادائیگیوں کی عدم ادائیگی اور سینٹرل روڈز فنڈز کو روکے جانے جیسے کئی مسائل اٹھائے۔ انہوں نے یوٹی سے پہلے ایچ ایم پی کے خصوصی شق کارڈ کی منسوخی کے مسائل کو بھی اٹھایاجس نےایس آر او60ایچ ایم پی کو محکمہ کان کنی اور متعلقہ معاملات کے دائرہ میں لایا۔ڈپٹی چیف منسٹر نے وفد کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ ان کے ذریعہ اٹھائے گئے مسائل کو حل کرنے کے لئے غور کیا جائے گا۔