جموں //یہاں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گوجرلیڈر چوہدری انورپھامڑہ نے چندروزقبل گاندھی نگرمیں پرامن طورپروزیرجنگلات لال سنگھ کی رہائش گاہ کے باہراحتجاج کررہے گوجربکروالوں پرپولیس کے لاٹھی چارج کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت پرخانہ بدوشوں کی حقوق تلفی کرنے کاالزام لگایا۔پھامڑہ نے کہاکہ حکومت خانہ بدوش گوجربکروالوں کے کاہ چرائی کے حقوق کے تئیں غیرسنجیدہ ہے ۔انہوں نے وزیرجنگلات لال سنگھ پرگوجربکروال طبقہ کوہراساں کرنے کاالزام لگایا۔انہوں نے کہاکہ ایک طرف وزیرموصوف گوجروں پرغنڈہ عناصرکے حملے کروارہاہے اوردوسری طرف گوجروں کی بہبودکی بات کررہاہے ۔انہوں نے کہاکہ گاندھی نگرمیں پرامن احتجاج پرپولیس کے لاٹھی چارج کی سی بی آئی جانچ کی جانی چاہیئے۔ انورپھامڑہ نے کہاکہ لال سنگھ مسلمانوں کی مالکانہ زمین کوچھیننے کیلئے مختلف حربے اپنارہاہے جوکہ باعث تشویش بات ہے۔ انہوں نے کہاکہ لال سنگھ اورآرایس ایس کوسمجھ لیناچاہیئے کہ ریاست جموں وکشمیر ایک سیکولرریاست ہے اورسیکولرشہری آئین ہندکے حقوق کے تحفظ کیلئے کوشاں رہیں گے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سے خانہ بدوشوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے فاریسٹ رائٹ ایکٹ لاگوکرنے ،وزیرجنگلات لال سنگھ کووزارت سے بے دخل کرنے اوراس کے اثاثوں کی جانچ کرنے اورگاندھی نگرمیں پرامن طوراحتجاج کررہے گوجربکروالوں پرلاٹھی چارج کرنے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کرنے کامطالبہ کیا۔