سرینگر// انفارمیشن ٹیکنالوجی، تکنیکی تعلیم، امور نوجوان و کھیل کود کے وزیر عمران رضا انصاری نے کہا ہے کہ حکومت تکنیکی تعلیم شعبۂ کو مستحکم بنانے کی و عدہ بند ہے تا کہ ریاست کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اُبھارا جاسکے اور وہ نوجوان اپنے لئے روز گار کے مواقع پیدا کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ6 نئے پالی ٹیکنک کالجوں کا وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں سنگ بنیاد رکھاجانا اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔وزیر موصوف نے ان باتوں کا اظہار کل یہاں ایک اعلیٰ سطح کی جائیزہ میٹنگ کے دوران کیا جو ریاسی، سانبہ اور کٹھوعہ میں پالی ٹیکنک کالجوں کے افتتاح اور ڈوڈہ، اودہمپور اور کشتواڑ میں پالی ٹیکنک کالجوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے سلسلے میں کئے گئے انتظامات کا جائیزہ لینے کے لئے طلب کی گئی تھی۔میٹنگ میں تکنیکی تعلیم کی وزیر مملکت پریا سیٹھی بھی موجود تھیں۔ انصاری نے ان تمام6 جگہوں پر ویب کاسٹنگ کے لئے بھی انتظامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت دی۔ انہوں نے پالی ٹیکنک کالجوں کو متحرک ادارے بنانے کی بھی افسران کو تلقین کی۔وزیر نے کہا کہ پالی ٹیکنک کالجوں کی تعددا بڑھانے کے لئے سرکار تمام تر کوششیں بروئے کار لائے گی۔پالی ٹیکنک کالجوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کے سلسلے میں کئے گئے انتظامات کے بارے میں ڈائریکٹر تکنیکی تعلیم نے وزیر موصوف کو تفصیلی جانکاری دی۔میٹنگ میں وزیر موصوف نے ہائی اور ہائیر سکینڈری سطح کے طالب علموں کو پالی ٹیکنک میں فراہم کئے جانے والے کورسز کے بارے میں جانکاری دینے کی ہدایت دی۔میٹنگ میں بتایا گیاکہ تربیت یافتہ طالب علموں کے لئے روز گار کے وسائل اور مواقع پیدا کرنے کے لئے تریننگ اینڈ پلیس منٹ سیل وجود میں لائی جانی چاہئے۔میٹنگ میں پالی ٹیکنک کالجوں کی تعمیر سے جڑے مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کے دوران عمل آوری ایجنسیوں کو تعمیراتی کام مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی۔میٹنگ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کمشنر سنجیو ورما کے علاوہ ڈائریکٹر ٹیکنیکل ایجوکیشن شبنم کاملی بھی موجود تھیں۔