رام نگر//ایم ایل اے رام نگررنبیرسنگھ پٹھانیہ نے رام نگرقصبہ کے لوگوں کوپانی کی سہولت دستیاب کرانے کیلئے نئے فلٹریشن پلانٹ کااعلان کیاہے۔ پٹھانیہ نے اسمبلی حلقہ رام نگرکے مختلف علاقوں کے دورہ کے دوران اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت عوام کوبنیادی سہولیات فراہم کرنے کی وعدہ بندہے۔انہوں نے کہاکہ رام نگراسمبلی حلقہ میں فلٹریشن پلانٹوں اوردیگرسکیموں کے ذریعے پانی کی قلت کودورکرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فلٹریشن پلانٹوں کونئی ٹیکنالوجی کے تحت تیارکیاجائے گاتاکہ لوگوں کوصاف ستھراپانی میسرہوسکے۔قبل ازیں پٹھانیہ نے ٹائون ہال رام نگرمیں عوامی میٹنگوں کاانعقادکرکے لوگوں کے مسائل کی جانکاری حاصل کی۔اس دوران میٹنگ میں تحصیل وضلع آفیسران بھی موجودتھے۔ اس موقعہ پرپٹھانیہ نے افسران کوعلاقہ کی سڑکوں کی حالت بہتربنانے کے ساتھ ساتھ دیگرمسائل کے ازالہ کی ہدایات بھی دیں۔