Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صنعت، تجارت و مالیات

حکومت باغبانی اور کاشتکاروں کی فلاح کیلئے پرعزم | ترقی پسند کسانوں کیلئے جدید تکنیکی طریقوں کو متعارف کیا جائیگا : جاوید ڈار

Towseef
Last updated: November 18, 2024 1:11 am
Towseef
Share
6 Min Read
SHARE

بلال فرقانی

سرینگر//وزیر زراعت جاویدڈار نے جموں و کشمیر میں ہارٹیکلچر (باغبانی) کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا، اور کہا کہ اس شعبے میں اقتصادی ترقی کے بے شمار امکانات موجود ہیں۔ اتوار کو ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ حکومت اپنے ابتدائی مراحل میں ہے، کیونکہ وہ صرف ایک ماہ سے اقتدار میں آئی ہے، لیکن انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ ہارٹیکلچر کے شعبے کی ترقی کے لیے خاطر خواہ اقدامات جاری ہیں۔جاوید دار نے کہا’’حکومت ابھی اپنے ابتدائی مراحل میں ہے، لیکن ہم اس بات کو سمجھتے ہیں کہ باغبانی ہمارے معیشت کے لیے انتہائی اہم ہے۔ اس شعبے میں بہت زیادہ امکانات ہیں اور ہم ان امکانات کو تلاش کرنے اور بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری میوہ صنعت کو غیر ملکی پھلوں کی درآمدات سے ہونے والے نقصانات کا مسئلہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اپنے حالیہ دورے کے دوران مرکزی وزیر خزانہ سے امکانی طور پر اٹھایا ہے اور اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ کو ہی زیادہ علم ہوگا۔ان کا کہنا تھا’’یہ جموں کشمیر کے حد اختیار میں نہیں بلکہ دو ملکوں کا معاملہ ہے‘‘۔ْوزیر نے نئی ٹیکنالوجی اور اسکیموں کے نفاذ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کا مقصد ترقی پسند کسانوں کی مدد کے لیے جدید تکنیکی طریقوں کو متعارف کرانا ہے۔ وزیر نے کہا’’ہم اس شعبے میں نئی ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے اور ایسی اسکیمیں لانے کے لیے کام کریں گے جو کسانوں کو فائدہ پہنچا سکیں اور پیداوار میں اضافہ کر سکیں۔‘‘وزیر نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ ہارٹیکلچر کے شعبے کے تمام متعلقہ افراد کو مشاورت میں شامل کیا جائے گا اور فیصلہ سازی کے عمل میں ان کی رائے کو اہمیت دی جائے گی تاکہ اجتماعی ترقی حاصل کی جا سکے۔اس موقع پر وزیر کے ساتھ وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصراسلم وانی، اور مختلف حلقوں کے ارکان اسمبلی بشمول فاروق شاہ (گلمرگ)، ریاض بیدار (پٹن)، غلام محی الدین(راجپورہ)، اور شوکت گنائی (وچی) بھی موجود تھے۔

کولڈ چین ایسو سی ایشن کی سرینگر میں تقریب | ناصر وانی کی باغبانی پالیسی کیلئے مشاورتی کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز
بلال فرقانی
سرینگر//جموں و کشمیر فروٹس اینڈ ویجیٹبلز پروسیسنگ اینڈ انٹیگریٹڈ کولڈ چین ایسوسی ایشن نے اتوار کو منعقدہ تقریب کے دوران ہارٹیکلچر کے شعبے کو درپیش اہم مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی، جن میں قومی شاہراہوں پر پھلوں سے لدی ٹرکوں کی نقل و حرکت میں رکاوٹوں کو دور کرنے اور کم کیمیائی مادوں کے ساتھ پائیدار کاشتکاری کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ’’ جموں کشمیر میں باغبانی‘‘کے عنوان سے ایک کتابچہ کی رسم رونمائی کی گئی، جس میں شعبے کی اقتصادی اہمیت کو اجاگر کیا گیا اور پائیدار ترقی کے لیے حکمت عملی تجویز کی گئی۔وزیر اعلیٰ کے صلاح کار ناصر اسلم وانی نے ایک مشاورتی کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز پیش کی جس میں تمام متعلقین کو شامل کیا جائے تاکہ پالیسی کی جامع تشکیل ممکن ہو سکے۔اس تقریب میں وزیر زراعت، جاوید احمد ڈار مہمان خصوصی تھے ۔تقریب کے دوران اپنے حالیہ منتخب اور سبکدوش ہونے والے عہدیداروں کی تکریم کی۔ اس موقع پر شعبے کے اہم متعلقین، میڈیا نمائندگان، سول سوسائٹی کے ارکان اور صنعت کے رہنماؤں کی بڑی تعداد موجود تھی۔وزیر زراعت نے حکومت کے شعبے کے مسائل کے حل کے لیے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ جلد ہی متعلقین کے لیے ورکشاپ کا اہتمام کیا جائے گا جس میں عملی حل پیش کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ جے کے پی آئی سی سی اے نے وزیر زراعت کو ایک مفصل یادداشت پیش کی جس میں شعبے کے فوری مسائل کی نشاندہی کی گئی اور ان کے حل کے لیے اقدامات کی درخواست کی گئی۔نومنتخب صدر بشیر احمد نائیک نے اپنے ابتدائی خطاب میں ہارٹیکلچر کے شعبے کی ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں کا عہد کیا۔ انہوں نے اپنے پیش رو مجید اسلم وفائی کی اس شعبے کی ترقی کے لیے کی جانے والی محنت کو سراہا اور کہا کہ وہ اس مضبوط بنیاد پر مزید جدت اور ترقی لائیں گے۔اس تقریب میں ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ظہور احمد میر اور ڈائریکٹر ہنڈی کرافٹس محمود احمد شاہ نے پائیدار ترقی اور بین شعبہ جات تعاون کے امکانات پر روشنی ڈالی۔ اس کے علاوہ مختلف فروٹ منڈیوں کے نمائندے، میڈیا شخصیات اور سول سوسائٹی کے ارکانے بھی شعبے کی ترقی اور پائیداری کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔تقریب میں ممبران اسمبلی فاروق احمد شاہ،غلام محی الدین میر،ریاض بیدار،شوکت احمد گنائی کے علاوہ چیمبر آف کامرس کے صدر جاوید احمد تینگہ،جنرل سیکر یٹری ی فیض بخشی، سی سی آئی کے،کے سابق صدر محمد اشرف میر،موجودہ صدر شاہد کاملی،کشمیرفروٹ گرورس ایسو سی ایشن کے صدر بشیر احمد بشیر،سوپور فروٹ ایسو سی ایشن کے صدر کاکہ جی اور دیگر لوگ بھی موجود تھے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کشتواڑ میں وی ڈی جی ممبر کے ہاتھوں خاتون کامبینہ قتل،ممبر گرفتار
تازہ ترین
سرینگر لیہہ شاہراہ پر ہاری پورہ کے مقام پر سڑک حادثہ ،خاتون شدید زخمی
تازہ ترین
وادی کشمیر میں 10 مقامات پر سی آئی کے کے چھاپے
تازہ ترین
شری امرناتھ یاترا: چھ ہزار سے زیادہ یاتریوں کا 17 واں قافلہ روانہ
تازہ ترین

Related

صنعت، تجارت و مالیات

غیر معیاری پائپوں کے استعمال کا انکشاف ہائی ڈینسٹی باغات کے قیام پر سوالیہ

July 18, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

خواہشمند کاروباریوں کیلئے دستیاب مواقع ای ڈی آئی میں زرعی یونیورسٹی کے طلبہ کیلئے آگاہی پروگرام

July 18, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

ریلائنس ریٹیل کا کیلوی نیٹر متعارف ہندوستانی مارکیٹ میں ایک نئے دور کا آغاز

July 18, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

پشمینہ، سوزنی، کرویل، کانی شال، قالین اور دیگرمصنوعات ۔400سے زائدتربیتی مراکز قائم

July 17, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?