جموں//نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدروایم ایل اے نگروٹہ دویندرسنگھ رانا نے شہیدسوہن بھگت کی آخری رسومات میں کسی وزیرکی شمولیت پرریاستی حکومت کوتنقیدکانشانہ بناتے ہوئے اسے شہیدکی بے حرمتی قراردیا۔رانانے کہاکہ سراہ پرگالہ بجالتہ نگروٹہ کے بہادرجوان جومنی پال میں ایک آئی ای ڈی پھٹنے سے جان بحق ہوالیکن ریاستی حکومت نے اس کی عزت کیلئے آخر ی رسومات میں شمولیت کیلئے کسی وزیرکونہیں بھیجاجوکہ باعث افسوس ہے۔ایم ایل اے رانانے کہاکہ ہماچل حکومت نے اس شہیدجوان کی عزت کی لیکن جموں وکشمیرکی حکومت نے ایسانہیں کیا۔رانانے سوہن لال کی آخری رسومات میں شمولیت کی اوران کے لواحقین کے ساتھ گہری ہمدردی کااظہارکیا۔انہوں نے ریاستی مخلوط حکومت کے رویے پربرہمی کااظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ ملک پرقربان ہونے والے بہادرجوانوں پرقوم کوفخرہے۔انہوں نے کہاکہ یہ بہادرجوان ملک کے بہترمستقبل کیلئے اپناآج قرنان کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جوان کی انسانی جان کی نقصان ناتلافی ہے ۔انہوں نے حکومت سے سوہن لال بھگت کے لواحقین کو25لاکھ روپے ایکس گریشیاریلیف اوراس کے وارث کوسرکاری پلاٹ اورنوکری فراہم کرنے کامطالبہ کیا۔