جموں //صحت عامہ اور آبپاشی کے وزیر شام لعل چودھری نے کہا ہے کہ سرکار آبپاشی کیلئے پانی کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے ۔ آج توی کنال میں توی پمپ سے پانی چھوڑنے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر نے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے افسران کو کنال اور معاون ندیوں میں پانی کے بہاؤ کے عمل کی نگرانی کرنے کی اور کنال اور ندیوں میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے احکامات دئیے ۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ توی کنال میں کنڈی علاقے میں 12880 ہیکٹر اراضی کو آبپاشی کرنے کی گنجایش ہے اور اس کی تقسیم کاری کا دائرہ 175 کلو میٹر ہے ۔