جموں //دیہی ترقی اور پنچائتی راج کے وزیر عبدالحق خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی سربراہی والی حکومت ریاست میں امن برقرار رکھنے کی وعدہ بند ہے۔ لولاب وادی میں آج ایک سڑک کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت تمام مسائل اور مشکلات کو حل کرنے کی ضمن میں کام کر رہی ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے لوگوں کا تعاون طلب کیا۔وزیر نے1.26کروڑ روپے کی لاگت والی سڑک کا ورنو میں سنگ بنیادرکھا۔انہوں نے کہا کہ حکومت لوگوں کے مسائل سے پوری طرح واقف ہے اور انہیں حل کرنے کے لئے ہر طرح کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے افسروں سے کہا کہ وہ متواتر لوگوں کے ساتھ رابطے میں رہیں تا کہ لوگوں کی راحت رسائی ہوسکے۔