نئی دہلی//مارکسی کمیونسٹ پارٹی(سی پی ایم)کے جنرل سیکریٹری سیتارام یچوری،بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جے پی) کے ایم پی ادت راج اور ملک کے مشہورومعروف ماہرین تعلیم نے اعلی تعلیم کی نجکاری کی پرزورمخالفت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کے اس قدم سے دلت آدیواسیوں اورپسماندہ طبقات سے آنے والے طالب علم اعلی تعلیم خود بخودمحروم ہوجائیں گے ۔مسٹریچوری اورمسٹرادت راج کے علاوہ بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی(مالے )کی کویتاکرشنن،یونیورسٹی گرانٹ کمیشن کے سابق صدر اورماہر اقتصادیات سکھد یوجواہرلال نہرویونیورسٹی استادیونین کی صدرسونجھیاریامنج،دہلی یونیورسٹی طلبا یونین کے صدرراجیورے ،سابق صدرمسٹررام اوبرائے اورسابق صدرنندتارائے نے آج اعلی تعلیم میں نمائندگی کے سوال پرمنعقدہ ایک قومی کانفرنس میں ان خیالات کااظہارکیا۔مارکس وادی کمیونسٹ پارٹی(ماکپا) کے رہنما نے کہا کہ مودی حکومت ملک میں اعلی تعلیم کوبرباد کرنے میںلگی ہے اوروہ جے این یو حیدرآباد یونیورسٹی سمیت بہت سے کیمپس میں اعلی تعلیم کو تباہ کر رہی ہے اور دلتوں اورپسماندہ طبقے کوتعلیم سے محروم کر رہی ہے ۔یواین آئی۔