نوجوانوں کی قومی ترقی میں براہ راست شرکت کا اقدام:وزیر اعظم آفس
نئی دہلی//حکومت کے ‘روزگار میلہ’ (روزگار میلے) کے ایک حصے کے طور پر، وزیر اعظم نریندر مودی آج یعنی منگل 22نومبر کو تقریباً 71,000 نئے بھرتیوں کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تقرری کے خطوط تقسیم کریں گے اور ان سے خطاب بھی کریں گے۔وزیر اعظم کے دفتر نے کہا کہ یہ مہم روزگار پیدا کرنے کی اعلیٰ ترجیح کے مطابق ان کے عزم کو پورا کرنے کی طرف ایک قدم ہے، اور توقع ہے کہ یہ مزید ملازمتیں پیدا کرنے اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور قومی ترقی میں براہ راست شرکت کے لیے بامعنی مواقع فراہم کرنے کا با اثرعمل ثابت ہو گا۔ اس سے قبل اکتوبر میں 75 ہزار افراد کو تقرری کے خطوط دیے گئے تھے۔تقرری کے خطوط کی کاپیاں پورے ملک میں 45 مقامات پر سونپی جائیں گی، سوائے گجرات اور ہماچل پردیش کے جہاں انتخابات کی وجہ سے ضابطہ اخلاق نافذ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے بھری گئی اسامیوں کے زمرے کے علاوہ اساتذہ، لیکچررز، نرسوں، نرسنگ آفیسرز، ڈاکٹروں، فارماسسٹ، ریڈیوگرافرز اور دیگر تکنیکی اور پیرا میڈیکل کی اسامیوں کو بھی بھرا جا رہا ہے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے مختلف سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایف) میں کافی تعداد میں اسامیاں بھری جا رہی ہیں۔دفتر نے کہا کہ مودی کرمایوگی پرامبھ ماڈیول کا بھی آغاز کریں گے۔ماڈیول مختلف سرکاری محکموں میں تمام نئے تقرریوں کے لیے ایک آن لائن اورینٹیشن کورس ہے۔ اس میں سرکاری ملازمین کے لیے ضابطہ اخلاق، کام کی جگہ کی اخلاقیات اور دیانتداری، انسانی وسائل کی پالیسیاں اور دیگر مراعات اور الاؤنسز شامل ہوں گے جو انہیں پالیسیوں سے ہم آہنگ ہونے اور نئے کرداروں میں آسانی سے منتقلی میں مدد فراہم کریں گے۔اس میں کہا گیا ہے کہ انہیں igotkarmayogi.gov.in پلیٹ فارم پر دوسرے کورسز کو تلاش کرنے کا موقع بھی ملے گا تاکہ وہ اپنے علم، ہنر اور قابلیت کو بڑھا سکیں۔مودی نے جون میں مختلف سرکاری محکموں اور وزارتوں سے کہا تھا کہ وہ اگلے ڈیڑھ سال میں 10 لاکھ لوگوں کی “مشن موڈ” پر بھرتی کریں۔
۔26نومبر کو جموں و کشمیر میں
ای-گورننس کانفرنس منعقد ہوگی
نیوز ڈیسک
نئی دہلی//مرکزی وزیر مملکت برائے پرسنل ڈاکٹرجتیندر سنگھ ہفتہ کو جموں و کشمیر کے کٹرہ میں دو روزہ قومی ای گورننس کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔وزارت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کانفرنس کچھ ڈیجیٹل اختراعات اور ٹیکنالوجیز پر بحث کے لیے ایک پلیٹ فارم ہو گی جو اگلی دہائی میں ہندوستان کو ڈیجیٹل طور پر بااختیار معاشرے اور علمی معیشت میں تبدیل کرنے کے لیے گورننس کے لیے اہم کردار ادا کریں گی۔
انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کا محکمہ اور وزارت الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی جموں و کشمیر انتظامیہ کے ساتھ مل کر 26-27 نومبر کو کٹرہ میں ای-گورننس (NCeG) پر 25ویں قومی کانفرنس کا انعقاد کرے گی۔اس کانفرنس کا تھیم ’’شہریوں، صنعت اور حکومت کو قریب لانا‘‘ ہے۔”26 نومبر کو یوم دستور کے طور پر منایا جاتا ہے تاکہ ہندوستان کے آئین کو اپنائے جانے کی یاد منائی جاسکے۔ یہ کانفرنس ملک بھر میں ای گورننس کے اقدامات کو رفتار فراہم کرے گی، جس سے سرکاری ملازمین اور صنعت کے کپتانوں کو ای-گورننس میں اپنی کامیاب مداخلتوں کو ظاہر کرنے کے مواقع فراہم ہوں گے تاکہ آخر تک سروس کی فراہمی کو بہتر بنایا جا سکے۔اس میں کہا گیا ہے کہ 27 نومبر کو جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی صدارت میں اختتامی اجلاس ہوگا۔