جموں// نےشنل کانفرنس کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر نے کہا ہے کہ رےاستی حکومت دور وارز کے علاقوں مےں بنےادی سہولےات کو ےقےنی بنانے کی طرف کوئی بھی ٹھوس توجہ نہےں دے رہی ہے جس سے لوگ زبردست مشکلات سے دوچار ہیں۔ ضلع کپوارہ ، بارہمولہ، شوپیان اور بانڈی پورہ کے سرحدی ،دور دراز اور پسماندہ علاقوں سے آئے ہوئے وفود نے پارٹی ہیڈکوارٹر نوائے صبح کمپلیکس میں جنرل سکریٹری سے ملاقی ہوئے اور اپنے اپنے علاقوں کے مسائل و مشکلات اُجاگر کئے ۔ وفود نے کہا کہ لوگ تمام بنےادی سہولےات سے محروم ہیں، موسم میں بہتری آنے کے باوجود بھی لوگ بجلی سے محروم ہےں اور پےنے کے صاف پانی کی سخت قلت ہے،بجلی کی عدم دستےابی و کٹوتی کی وجہ سے مقامی لوگ پرےشان حال ہےں، کئی سرکاری اسکولوں مےں اساتذہ کی قلت ہونے سے زےر تعلےم بچوں کی تعلےم متاثر ہو کر رہی گئی ہے، ہسپتالوں اور طبی مراکز پر نہ ڈاکٹر دستیاب ہیں اور نہ ادویات،رابط سڑکیں خستہ حال ہوگئیں ہیں، راشن گھاٹوں مےں راشن کی قلت ہے اور خوف و دہشت کا ماحول دن بہ دن بڑھتا جارہا ہے۔ ساگر نے وفود کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اُن کے مسائل و مشکلات متعلقہ حکام تک پہنچائیں گے اور ان کا سدباب کرانے کی بھر پور کوشش کریں گے۔