Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

حکمران اتحاد کی اعتباریت پر سوالیہ!

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 11, 2018 1:30 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE
 بدھ کو جب ریاستی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے وادی کی مخدوش صورتحال کے پس منظر میں ایک کل جماعتی میٹنگ بلائی تھی تو یہ امید پیدا ہوچلی  تھی کہ کم از کم اس بار ہند نواز سیاسی خیمہ سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر وادی کو اس گھمبیر صورتحال سے باہر نکالنے کیلئے کوئی متفقہ لائحہ عمل اپنائے گاتاہم جس کا ڈر تھا ،وہیں ہوا ۔بی جے پی نے حسب روایت کل جماعتی اجلاس کے متفقہ فیصلہ جات کو ویٹو کردیا اور یوں اس سارے عمل کی ہوا ہی نکل گئی ۔اجلاس میں بقول وزیر اعلیٰ یہ فیصلہ ہوا تھا کہ مرکز ی حکومت کو رمضا ن کے مقدس مہینہ اور امر ناتھ یاترا کے پیش نظر یکطرفہ جنگ بندی کیلئے قائل کرنے کی کوشش کی جائے اور اس میں یہ بھی طے پایا تھا کہ ایک کل جماعتی وفد دلّی جائے گا جو وہاں وزیراعظم سے ملاقی ہوگا اور انہیں ان متفقہ مطالبات سے آگاہ کرنے کے علاوہ اُن پر زور دے گا کہ وہ ریاست کو موجود ہ اندوہناک صورتحال سے باہر نکالنے کے لئے اعتماد سازی کے اقدامات کا اعلان کریں ۔وزیراعلیٰ کے مطابق میٹنگ میں ایجنڈا آف الائنس بھی زیر بحث آیا تھا اور اس کی عدم عمل آوری پر تشویش ظاہر کی گئی تھی ۔بادی النظر میں یہ سبھی اقدامات کسی بھی زاویہ سے نہ توملکی مفادات کے خلاف ہیں اور نہ ہی ان سے بی جے پی کا قدو کاٹھ گھٹ جاتا۔جہاں تک یکطرفہ جنگ بندی کا تعلق ہے تو یہ ایک معقول تجویز تھی کیونکہ ا سکے نتیجہ میں نہ صرف ریاستی عوام کو فوری راحت مل جاتی بلکہ ایک سیاسی عمل کے احیاء و آغاز کا موقعہ بھی فراہم ہوتا ۔فی الوقت صورتحال یہ ہے کہ کشمیر میں سیاسی مکانیت مزاحمتی خیمہ کیلئے مسدود تو کرہی دی گئی ہے تاہم مین سٹریم کیلئے بھی سیاسی طو ر پر سرگرم رہناجوئے شیر لانے کے مترادف ہوگیا ہے اور عملاً ایک خلاء پیدا ہوگیا ہےجس کی وجہ سے عسکریت کو مکانیت مل رہی ہے۔اگر جنگ بندی کی جاتی تو اس کے ثمرات زمینی سطح پر ہند نواز طبقہ کو ہی ملتے اور انہیں تھوڑا پیر پسارنے کا موقعہ مل جاتا تاہم افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے بی جے پی کو کشمیر کی پر امن فضا شاید راس نہیں آرہی ہے کیونکہ اگر ایسا نہ ہوتا تو بی جے پی کا ریاستی یونٹ کل جماعتی اجلاس کی ان متفقہ تجاویز کو پہلے ہی مرحلہ پر ویٹو نہ کرتا ۔بی جے پی کا استدلال ہےکہ فی الوقت عسکریت پسند دبائو میں ہیں اور فورسز کی انتھک کاوشوں کی وجہ سے ان کیلئے زمین تنگ ہوچکی ہے اور جنگ بندی کا اعلان انہیں دوبارہ اُبھرنے کا موقعہ فراہم کرے گا ،جس سے بی جے پی اتفاق نہیں رکھتی ہے ۔حد تو یہ ہے کہ بی جے پی نے کل جماعتی اجلاس کی تجاویز سے دوری اختیار کی اور کہا کہ وہ ا سکے ساتھ نہیں ہیں بلکہ بقول ان کے دو سو عسکریت پسندیا سنگ باز حاوی نہیں ہوسکتے اور انہیں آپریشن آل آئوٹ کے ذریعے ختم کرنا ہی مسئلہ کا حل ہے ۔بی جے پی شاید آمدہ جنرل الیکشن کو دھیان میں رکھتے ہوئے اس طرح کے جارحانہ اظہار عملسے کام لے رہی ہے ورنہ درون خانہ وہ بھی جانتے ہیں کہ یہ محض دو سو عسکریت پسندوںکا سوال نہیں ہے بلکہ یہاں ایک غالب جذبہ موجود ہے جو فوجی طاقت کے بل پر دبایا نہیںجاسکتا ہے ۔اگر آپریشن آل آئوٹ ہی حل ہوتا توگزشتہ برس بھی کہا گیا تھا کہ وادی میں اڑھائی سو عسکریت پسند موجود ہیں جن میں سے دو سو سے زائد عسکریت پسند مارے گئے لیکن آج پھر یہی کہا جارہا ہے کہ سرگرم عسکریت پسندوںکی تعداد تین سو کے قریب ہے ۔اس کا واضح مطلب یہ ہے کہ عسکریت پسندوں کو مارنا مسئلہ کا حل نہیں ہے اور جتنے عسکریت پسند مارے جائیں گے ،اتنے ہی نئے عسکریت پسند پیدا ہوسکتے ہیں اور اب تو جس طرح موجودہ صورتحال میں لوگوں کی ایک قابل لحاظ تعداد عسکریت سے ہم آہنگ ہونے لگی ہے،وہ ایک خطرے کی گھنٹی سے کچھ کم نہیں۔ طاقت کسی مسئلہ کا حل نہیںہے اور شاید وزیراعلیٰ اس حقیقت کو سمجھ چکی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ وہ مفاہمت پر زور دے رہی ہیں لیکن جس طرح ان کا اتحادی بی جے پی بار بار ان کی راہ میں روڑے اٹکا رہا ہے ،اُس سے تو وزیراعلیٰ کے عہدے کی افادیت ہی ختم ہوکر رہ گئی ہے کیونکہ اگر ایسا نہ ہوتا تو وزیراعلیٰ کے اعلانات کو بار بار بی جے پی کی جانب سے ویٹو نہیں کیاجاتا۔یہاں اب یہ معمول بن چکا ہے کہ پی ڈ ی پی یا وزیراعلیٰ اگر کشمیر مسئلہ کے حوالے سے کوئی بات کرتے ہیں تو بی جے پی کی جانب سے فور ی طور انہیں ٹوکا جاتا ہے ۔اگر صورتحال ایسی ہے تو پھرا س اتحادکا فائدہ ہی کیا ہے؟ایسا لگ رہاہے کہ یہ دو اتحادی دو متوازی راہوں کے مسافر ہیں اور ان کی منزلیں جدا جدا ہیں ۔جب کوئی میل جول ہی نہ ہو تو جبری شادی کو قائم رکھنے کا کیا جواز باقی رہتا ہے ؟۔وزیراعلیٰ کو چاہئے کہ وہ اپنے عہدے کا تقدس بحال کرنے کیلئے اپنی رٹ منوائیں اور بی جے پی کے جارحانہ عزائم پر قدغن لگائیں کیونکہ موجودہ صورتحال میں وزیراعلیٰ کی کرسی کا تقدس بار بار پامال ہورہا ہے اور اس کے نتیجہ میں حکومتی نظام کی رہی سہی اعتباریت ختم ہوتی جارہی ہے، جو کوئی نیک شگون نہیں ہے ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ناشری ٹنل اور رام بن کے درمیان بارشیں ، دیگر علاقوں میں موسم ابرآلود | قومی شاہراہ پر ٹریفک میں خلل کرول میں مٹی کے تودے گرنے سے گاڑیوں کی آمدورفت کچھ وقت کیلئے متاثر
خطہ چناب
! موسمیاتی تبدیلیوں سے معاشیات کا نقصان
کالم
دیہی جموں و کشمیر میں راستے کا حق | آسانی کے قوانین کی زوال پذیر صورت حال معلومات
کالم
گندم کی کاشتکاری۔ہماری اہم ترین ضرورت
کالم

Related

اداریہ

کشمیر میں ایمز کی تکمیل کب ہوگی؟

July 9, 2025
اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025
اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?