سرینگر//نیشنل کانفرنس نے آنچار صورہ میں فورسز کی طرف سے چھاپہ مار کارروائی کے دوران مقامی آبادی کا زد کوب کرنے کی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں نے فورسز کو کشمیریوں کو تہہ تیغ کرنے کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے جو انتہائی افسوسناک اور تشویشناک ہے۔ پارٹی لیڈر اور عمر عبداللہ کے سیاسی صلح کار تنویر صادق نے اپنے ایک بیان میں آنچار میں فورسزکی کارروائی کوناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ علاقے میں فورسز نے ایسی ہڑ بونگ مچائی ہے کہ لوگوں کو جناب صاحب صورہؒ کے آستانِ عالیہ اور دیگر مساجد میں پناہ لینے کی ضرورت پڑی۔