حکام کا محبوبہ مفتی کو پاسپورٹ فراہم کرنے سے انکار

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
سری نگر// پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ اُنہیں ” ملک کے لئے خطرہ قرار دے کر پاسپوررٹ فراہم کرنے سے انکار کیا گیا ہے“۔
انہوں نے کہا ” کشمیر میں صورتحال نارمل ہونے کی سطح یہ ہے کہ ایک سابق وزیر اعلیٰ پاسپورٹ رکھنے سے ایک طاقتور ملک کی سالمیت کے لئے خطرہ بن سکتی ہے“۔
موصوفہ نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ پاسپورٹ دفتر سری نگر کا وہ حکمنامہ بھی پوسٹ کیا جس میں ان سے پاسپورٹ کی عدم فراہمی کی وجوہات بیان کی گئی ہیں۔ 
انہوں نے ٹویٹ میں کہا”پاسپورٹ دفتر نے مجھے سی آئی ڈی کے اس رپورٹ کی بنیاد پر پاسپورٹ فراہم کرنے سے انکار کیا ہے کہ وہ انڈیا کی سیکورٹی کے لئے ضرر رساں ہوگا۔ یہ کشمیر میں اگست 2019 سے صورتحال میں آنے والی بہتری کی سطح ہے کہ ایک سابق وزیر اعلیٰ پاسپورٹ رکھنے پر ایک طاقتور ملک کی سالمیت کے لئے خطرہ بن سکتی ہے“۔
یاد رہے کہ محبوبہ مفتی نے ماہ رواں کے اوائل میں پاسپورٹ کی اجرائی میں مداخلت کے لئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *