سرینگر/حکام نے جمعہ کو حریت کانفرنس (گ) کے چیئر مین سید علی گیلانی کو کشمیر یونیورسٹی میں جاری اُردو کتاب میلے میں جانے کی اجازت نہیں دی۔
گیلانی نے گذشتہ روز اعلان کیا تھا کہ وہ طالب علوں کی دعوت پر آج کشمیر یونیورسٹی جاکر کتاب میلے میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق گیلانی کو آج صبح مطلع کیا گیا کہ وہ اپنی رہائش گاہ سے باہر نہیں نکل سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ گیلانی تین ماہ کو چھوڑ کر 2010سے حیدر پورہ میں واقع اپنی رہائش گاہ کے اندر خانہ نظر بند ہیں ۔