Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

حُسنِ خُلق ۔سیرتِ طیبہ کا امتیازی وصف

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: October 1, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
8 Min Read
SHARE
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کسی نے عرض کیا، یارسول اﷲصلی اللہ علیہ وسلم! دین کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا’’حُسن خُلق ‘‘پھر وہ شخص دائیں طرف سے آیا اور عرض کیا، یا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم! دین کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’حُسن خُلق‘‘ پھر وہ بائیں طرف سے آیا اور عرض کیا، یارسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم ! دین کیا ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےارشاد فرمایا: ’’حُسن خُلق‘‘۔جب حبیب کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا گیا، یا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم !حُسن خُلق کیا ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیتِ مبارکہ تلاوت فرمائی: ’’معاف کرنے کو اپنے اوپر لازم کرلو،اور نیکی کا حکم دو اور جاہلوں سے اعراض کرو‘‘۔ پھر ارشاد فرمایا: حُسن خُلق یہ ہے کہ تو قطع تعلق کرنے والوں سے صلۂ رحمی کرے جو تجھے محروم کرے، تو اسے عطا کرے اور جو تجھ پر ظلم کرے تو اسے معاف کردے۔حسنِ خُلق ہی درحقیقت اسوۂ حسنہ کا اہم پہلو اور سیرتِ طیبہ کا امتیازی وصف ہے۔
امُ المومنین حضرت عائشہ صدیقہ ؓسے روایت ہے، انہوں نے فرمایا،’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا خُلق قرآن پاک ہے‘‘۔ اﷲ تعالیٰ اپنے حبیب مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف فرماتے ہوئے قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے: اور بے شک، تمہاری خوبو(خُلق) بڑی شان کی ہے۔
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں اس لیے بھیجا گیا ہوں کہ عمدہ اخلاق کو پایۂ تکمیل تک پہنچائوں اور قیامت کے دن میزانِ اعمال میں سب سے بھاری چیز خوفِ خدا اور حُسن خُلق ہوگا۔
ایک مرتبہ سرکارِدو عالم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا گیا کہ یا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم ! ’’نحوست‘‘ کیا ہے؟ ارشاد فرمایا ’’بدخُلقی‘‘ کسی نے عرض کیا،مجھے نصیحت کیجیے۔ ارشاد فرمایا ’’جہاں بھی رہو، اﷲ تعالیٰ سے ڈرتے رہو‘‘ اس شخص نے عرض کیا، مزید کچھ ارشاد فرمائیے، فرمایا ’’ہربرائی کے بعد نیکیاں کرو، کیوں کہ نیکیاں بُرائیوں کو مٹادیں گی‘‘۔ اس شخص نے عرض کیا، مزید کچھ ارشاد فرمائیے،حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’لوگوں سے حُسن سلوک کرو اور حُسن خُلق سے پیش آؤ‘‘۔
حضرت عبداﷲ بن عمرؓ سے مروی ہے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اکثر یہ دعا فرمایا کرتے تھے،’’اے اﷲ! میں تجھ سے صحت، سلامتی اور حُسن خُلق کا سوال کرتا ہوں‘‘۔
حضرت اُسامہ بن شریکؓ سے مروی ہے کہ میں اعرابیوں کی مجلس میں حاضر ہوا تو میں نے دیکھا کہ وہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھ رہے تھے کہ انسان کو عطا شدہ بھلائیوں میں سے کون سی بھلائی عمدہ ہے؟ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’حُسن خُلق‘‘۔
تاج دارِدو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’قیامت کے دن مجھے سب سے زیادہ محبوب اور مجھ سے قریب تر وہ لوگ ہوں گے جو تم میں سب سے بہترین خُلق رکھتے ہیں‘‘۔
حضرت فضیلؓ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا گیا کہ فلاںعورت رات کو عبادت کرتی ہے، دن کو روزہ بھی رکھتی ہے، مگر وہ بد خُلق ہے،اپنی باتوں سے ہمسایوں کو تکلیف دیتی ہے۔فرمایا ’’اس میں بھلائی نہیں، وہ جہنمیوں میں سے ہے‘‘۔
حجۃ الاسلام امام غزالیؒ حضرت ابوالدرداءؓ سے مروی روایت نقل فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے سنا: سب سے پہلے میزانِ عمل میں حُسن خُلق اور سخاوت رکھی جائے گی، جب اﷲ تعالیٰ نے ایمان کو پیدا فرمایا تو اس نے عرض کیا، اے اﷲ! مجھے قوت عطا فرما، تو اﷲ تعالیٰ نے اسے حُسن خُلق اور سخاوت سے تقویت دی، جب اﷲ تعالیٰ نے کُفر کو پیدا فرمایا تو اس نے عرض کیا، الٰہی مجھے قوت عطا کر، تو اسے بُخل اور بدخُلقی سے تقویت بخشی گئی۔
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا: کون سے مومن کا ایمان افضل ہے؟ حضور علیہ السلام نے ارشاد فرمایا ،جس کا خُلق سب سے بہتر ہوگا۔ ایک موقع پر ارشاد فرمایا کہ بلا شبہ، اگر تم لوگوں کی، مال و دولت کے ذریعے امداد نہیں کرسکتے تو ان کی خندہ پیشانی اور حُسن خُلق سے مدد کرو، نیز فرمایا، بدخُلقی اعمال کو اس طرح ضائع کردیتی ہے، جیسے سرکہ شہید کو خراب کردیتا ہے۔
حضرت ابوہریرہؓ سے مروی ہے کہ میں نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا، انسان کی شرافت اس کا دین ہے، اس کی نیکی حسن خلق ہے اور اس کی مروت اس کی عقل ہے۔
حضرت ابن عباس ؓ سے مروی ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، تین خصلتیں ہیں،جس شخص میں وہ تینوں یا ان میں سے ایک پائی جائے، اس کے کسی عمل کو شمار میں نہ لانا، پرہیز گاری جو اﷲ تعالیٰ کی نافرمانی سے باز رکھتی ہے،حلم جس سے وہ بے وقوف کو روک دیتا ہے، حُسن خُلق جس سے متصف ہو کر وہ زندگی بسر کرتا ہے۔
حضرت جریر بن عبداﷲ ؓ سے مروی ہے کہ حضور تاجدار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک تم ایسے جوان ہو کہ اﷲ تعالیٰ نے تمہاری خلقت کو بہترین کیا ہے،لہٰذا تم اپنا خُلق بہترین کرو۔ حضرت براء بن عازبؓ سے مروی ہے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عام لوگوں سے زیادہ خوب صورت اور بہترین خُلق کے حامل تھے۔
حضور انور صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا کہ انسان کی زیب و زینت کس بات میں ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کلام میں نرمی، کشادہ روئی اور خندہ پیشانی کا اظہار۔جو شخص لوگوں سے احسان کرتا اور حُسن خُلق سے معاملہ رکھتا ہے، ایسا انسان لوگوں کو گوارا اور پسند رہتا ہے، لوگ جگہ جگہ اُس کی تعریف کرتے ہیں اور یہی اس کے حُسن خُلق کی دلیل ہے۔
آج ہمارا معاشرہ جن حالات سے دو چار ہے، ایسے میں حُسن خُلق کی اشد ضرورت ہے، حُسن خلق کے ذریعے نفرتوں کو محبت میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ عداوتوںکو اُلفتوں میں بدلا جاسکتا ہے، دوریوں کو نزدیکیوں میں اور عصبیتوں کو چاہتوں میں ڈھالا جاسکتا ہے،دہشت گردی اور دشمنی کے بُتوں کو گرا کر امن و بھائی چارہ قائم کیا جاسکتا ہے۔ ظالم پر کرم کرکے حُسن خُلق کی بدولت سکون حاصل ہوسکتا ہے۔ حُسن خُلق کے ذریعے قطع تعلق کرنے والوں سے تعلقات استوار کیے جاسکتے ہیں۔ اسی مثالی عمل سے اپنے گناہوں کو نیکیوں میں بدلا جاسکتا ہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تعطیلات میں توسیع کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں، موسمی صورتحال پر گہری نظر ، حتمی فیصلہ کل ہوگا: حکام
تازہ ترین
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سری نگر میں عاشورہ جلوس میں شرکت
تازہ ترین
پونچھ میں19سالہ نوجوان کی پراسرار حالات میں نعش برآمد
پیر پنچال
راجوری میں حادثاتی فائرنگ سے فوجی اہلکار جاں بحق
پیر پنچال

Related

مضامین

تاریخ کربلا اور شہادت امام حسینؓ کرب و بلا

July 5, 2025
مضامین

امام حسنؓ، امام حُسینؓ اور شہدائے کربلا پیغامِ کربلا

July 5, 2025
مضامین

حق و باطل کا تاریخ ساز معرکہ واقعہ کر بلا

July 5, 2025
مضامین

شہادتِ سیّدنا امام حسینؓ حادثہ ٔکربلا

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?