Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

حُب الد ُنیا غفلتِ آخرت اورتمام بُرائیوں کی جڑ فکر و ادراک

Mir Ajaz
Last updated: July 19, 2024 12:47 am
Mir Ajaz
Share
10 Min Read
SHARE

مولانا محمد عبدالحفیظ اسلامی

فرمان حق تعالی یوں آیا ہے:’’اے لوگو جو ایمان لائے ہو، تمہیں کیا ہوگیا کہ جب تم سے اللہ کی راہ میں نکلنے کے لئے کہا گیا تو تم زمین سے چمٹ کر رہ گئے؟ کیا تم آخرت کے مقابلہ میں دنیا کی زندگی کو پسند کرلیا؟ ایسا ہے تو تمہیں معلوم ہو کہ دنیوی زندگی کا یہ سب سروسامان آخرت میں بہت تھوڑا نکلے گا۔ تم نہ اُٹھو گے تو خدا تمہیں دردناک سزا دے گا، اور تمہاری جگہ کسی اور گروہ کو اُٹھائے گا، اور تم خدا کا کچھ بھی نہ بگاڑ سکو گے۔ وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔‘‘ (سورۃ توبہ آیات ۳۸ تا ۳۹)
نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی حیات طیبہ میں حق و باطل کی کئی معرکہ آرائی ہوئیں، جس میں غزوہ تبوک بھی ایک اہم غزوہ ہے جو آپ ؐ کی حیاتِ مبارکہ کا آخری غزوہ کہلاتا ہے۔ سنہ ۸ ہجری میں مکہ فتح ہوا اور غزوۂ حُنین بھی پیش آیا، اس سے فارغ ہونے کے بعد جب آپؐ مدینہ طیبہ پہنچے تو آپ کو یہ اطلاع پہنچی کہ شاہِ روم ہرقل مدینہ پر حملہ کرنے کے لئے اپنی فوجی قوت کو مقام تبوک جو سرحد شام پر واقع ہے پر جمع کررہا ہے، اس طرح وہ عرب کے بعض قبائیل کو بھی اس میں شامل کرلیا ہے اور اس کا ارادہ یہ ہے کہ اچانک حملہ کردیا جائے۔ غرضیکہ نبی کریمؐ نے اس سلسلہ میں یہ فیصلہ فرمایا کہ ہرقل کے مدینہ آکر حملہ کرنے سے پہلے ہی پیش قدمی کرتے ہوئے اس کی فوجیں جہاں جمع ہیں وہیں پر مقابلہ کیا جائے۔ رسول اللہؐ اس موقع پر سارے مسلمانوں کو اس جہاد میں شرکت کرنے کا حکم فرمایا اور ساتھ ساتھ قرب و جوار میں رہنے والے قبائل کو بھی اس میں شامل ہوجانے کے لئے دعوت دی۔
مسلمانوں نے غزوہ تبوک سے قبل جتنی بھی جنگیں لڑیں تھیں وہ سب کے سب غیر تربیت یافتہ جنگجوؤں سے سابقہ تھا لیکن اب کی بار ہرقل کی زبردست تربیت یافتہ فوج سے پنجہ آزمائی تھی ،اس طرح اسلامی تاریخ میں جنگ تبوک کو ایک علیحدہ مقام حاصل ہے۔ اس جنگ میں جانثاران اسلام کا سخت امتحان تھا اور اس آزمائش میں یہ متبرک لوگ کامیاب بھی ہوئے۔ دوسری جانب چند ایک حضرات نے اس سلسلہ میں صرف کاہلی کی وجہ سے جہاد میں شریک نہ ہوسکے جو بعد میں اللہ تعالیٰ نے زجر و تنبیہ کی اور بالآخر ان کی توبہ قبول فرمائی۔ مضمون کے ابتداء میں جو آیات پیش کی گئی ہیں ،دراصل یہ اہل ایمان کو جنگ پر اُبھارا گیا ہے اور یہ بات واضح فرمادی گئی کہ دنیا، آخرت کے مقابل کچھ بھی نہیں ہے۔
حضرت مفتی شفیع صاحبؒ نے اس سلسلہ میں یوں تحریر فرمایا ہے، جو آیتیں اوپر لکھی گئی ہیں بظاہر ان کا تعلق اس چوتھی جماعت سے ہے جو بغیر کسی صحیح عذر کے اپنی سُستی اور کاہلی کی بنا پر شریک جہاد نہیں ہوئے۔ پہلی آیت میں ان کی اس کاہلی اور غفلت پر تنبیہ کی گئی اور اس کے ساتھ ان کے اس مرض غفلت و کاہلی کا سبب اور پھر اس کا علاج بھی ارشاد فرمایا گیا، جس کے ضمن میں یہ بھی واضح ہوگیا کہ ’’دنیا کی محبت اور آخرت سے غفلت تمام جرائم کی بنیاد ہے‘‘۔ (معارف القرآن جلد چہارم صفحہ نمبر ۳۷۸)
پہلی آیت میں یہ بات واضح کردی گئی کہ جو لوگ آخرت کے مقابلہ میں دنیا کی زندگی کو پسند کرتے ہیں، وہ گھاٹے کا سودا کرتے ہیں اور اس خسارہ کا احساس آدمی کو اس وقت ہوگا ،جب وہ آخرت میں اپنے ترازو کو دیکھے گا۔حضرت مولانا مودودیؒ نے آیت مذکورہ کے دو مطلب بتائے ہیں۔ وہ لکھتے ہیں کہ :اس کے دو مطلب ہوسکتے ہیں :’’ایک یہ کہ عالم آخرت کی بے پایاں زندگی اور وہاں کے بے حد حساب ساز و سامان کو جب تم دیکھو گے تب تمہیں معلوم ہوگا کہ دنیا کے تھوڑے سے عرصہ حیات میں لطف اندوزی کے جو بڑے سے بڑے امکانات تم کو حاصل تھے اور زیادہ سے زیادہ جو اسباب عیش تم کو میسر تھے ،وہ ان غیر محدود امکانات اور اس نعیم و ملک کبیر کے مقابلہ میں کچھ بھی حیثیت نہیں رکھتے اور اس وقت تم کو اپنی اس ناعاقبت اندیشی و کم نگاہی پر افسوس ہوگا کہ تم نے کیوں ہمارے سمجھانے کے باوجود دنیا کے عارضی اور قلیل منافع کی خاطر اپنے آپ کو ان ابدی اور کثیر منافع سے محروم کردیا۔ دوسرے یہ کہ متاع حیاۃِ دنیا آخرت میں کام آنے والی چیز نہیں ہے۔ یہاں تم خواہ کتنا ہی سروسامان مہیا کرلو، موت کی آخری ہچکی کے ساتھ ہر چیز سے دست بردار ہونا پڑے گا اور سرحدِ موت کے دوسری جانب جو عالم ہے وہاں ان میں سے کوئی چیز بھی تمہارے ساتھ منتقل نہ ہوگی۔ وہاں اس کا کوئی حصہ اگر تم پاسکتے ہو تو صرف وہی جسے تم خدا کی رضا پر قربان کیا ہو اور جس کی محبت پر تم نے خدا اور اس کے دین کی محبت کو ترجیح دی ہو۔ (تفہیم القرآن، جلد دوم صفحہ ۱۹۴)
دوسری آیت کریمہ میں یہ بات بتلائی گئی کہ اگر اللہ کی راہ میں لڑنے تم نہ اُٹھو گے تو اللہ دردناک سزا دے گا اور تہیں ہٹاکر تمہاری جگہ کسی اور قوم کو اُٹھائے گا اور تم خدا کا کچھ بھی بگاڑ نہ سکو گے کیوں کہ وہ بڑی قدرت والا اور ہر چیز پر قادر ہے۔آیات کریمہ کی روشنی میں سونچنے کے پہلو یہ ہے کہ اللہ کی راہ میں جہاد کرنا کلمۂ حق کی بلند اور کلمات کفر کو پست کرنے کی سعی کرنا مظلوموں کی حمایت، انسانوں کے ناحق قتل اور غارتگری کو روکنا اور اس کے خلاف آواز بلند کرنا اور اس کے لئے مقدور بھر کوشیں کرنا وغیرہ یہ اللہ تعالیٰ کو بہت پسند ہے، کیوں کہ امن و امان سے ہی نوع انسانی کی بقاء و سلامتی ہے۔ اگر صاحب اقتدار لوگ قیام عدل و انصاف کی سعی نہ کریں ، اسے قائم کرنے کی جدوجہد نہ کریں گے تو اللہ تعالیٰ انہیں اقتدار سے ہٹاکر ان کی جگہ دوسروں کو اقتدار سونپے گا۔ اب وقت آگیا ہے کہ اسلام کی سربلندی کے لئے عالم اسلام کی ساری قوتیں اپنے آپ کو یکسو کرلیں اور دنیا اسلام اور انسانیت پر جو ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں جیتی جاگتی،زندہ بستیوں کو لمحوں میں قبرستان بنادی جارہی ہے، اس کے سدباب کے لئے وہ(حب الدنیا وکراھیتہ الموت)کی حالت سے باہر نکلیں اور اللہ کی عطا کردہ دولت، جو مختلف نعمتوں کی شکل میں بھرپور حاصل ہے اسے خدمت حق کے کام میں لگائیں، منکرین حق کی اطاعت و غلامی سے نکل کر اللہ الٰہ واحد کی بندگی اختیار رکریں اور اللہ تعالیٰ نے اسلام کی جو نعمت عطا کی ہے اس کی قدر کریں۔ دوسری چیز یہ کہ عالم اسلام کا عظیم اور واحد روحانی مرکز ’’حرم مکی‘‘ کی مجاوری پر جو لوگ فائز کئے گئے ہیں ان کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ دنیا کی رہنمائی کریں اللہ کی عطا کردہ دولت کو ملت اسلامیہ کی حفاظت اور اشاعت دین پر خرچ کریں، ورنہ اللہ تعالیٰ اس عظمت والے منصب سے ہٹاکر کسی اور کو اس پر فائز کردے گا۔ صرف اتنا ہی نہیں بلکہ عیش و عشرت کے سارے سامان چھین لے کر نمونۂ عبرت بناکر رکھ دے گا۔ کیوں کہ وہ بڑا زبردست اور ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔ آیت کریمہ کے آخری حصہ کی تشریح فرماتے ہوئے حضرت پیر محمد کرم شاہؒ ازھری نے یوں تحریر فرمایا ’’دین اسلام کی خدمت گذاری تمہیں پر موقوف نہیں، اسلام کا نور تو ہمیشہ فروزاں رہے گا اور اس کا پرچم تا ابد لہراتا رہے گا۔ یہ کام اگر تم نے نہ کیا تو کوئی دوسرا یہ سعادت حاصل کرے گا اور تمہیں محروم کردینے سے خدا کی خدائی میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ (ضیاء القرآن ، جلد دوم صفحہ نمبر۲۰۵)
(رابطہ۔ 9849099228)
[email protected]

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پی ایم او کے مشیر ترون کپور کا لالچوک دورہ | تاجروں اور مقامی لوگوں سے ملاقات
صنعت، تجارت و مالیات
چیمبر آف کامرس کاپیوش گوئل کو میمورنڈم پیش | مرکزی وزیرکاکشمیر میں آئی ٹی سیکٹر کو ترقی دینے پر اتفاق
صنعت، تجارت و مالیات
ڈیجیٹل سکلنگ پلیٹ فارموں کا فروغ ناگزیر:ستیش شرما
صنعت، تجارت و مالیات
سرینگر میںٹی آئی آئی ٹریڈرس کنکلیو ۔2025 | جموں و کشمیر کی روایتی صنعتوں کیلئے ٹیکس میں چھوٹ زیر غور:پیوش گوئل
صنعت، تجارت و مالیات

Related

کالممضامین

ریزرویشن :خامیاں ،کمزور یاں اور ممکنہ حل علاقہ مرکوز ماڈل مساوات کو یقینی بناکر علاقائی تفاوت کو کم کرسکتا ہے

July 7, 2025
کالممضامین

بڑھتا ہوا ٹیکنالوجی کااستعمال کتنا مفید، کتنا مضر؟ فکر انگیز

July 7, 2025
کالممضامین

مغربی ایشیا میں ہندوستان کا ممکنہ کردار ندائے حق

July 7, 2025
کالممضامین

پنج پتی اقوام متحدہ۔ یہ داشتۂ پیرکِ افرنگ حال و احوال

July 7, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?