Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

حوّا کی بیٹی!

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 6, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
مرد  جب کمانے کے قابل ہوتا ہے تو سہولیات اور آسائشیں گھر میں قدم رکھ دیتی ہیں، اگر کچھ نہیں تو کم از کم مشکلوں کا خاتمہ ضرور ہو جاتا ہے۔اس کے برعکس جب ایک عورت گھر سے باہر نکلتی ہے تو مشکلات کا آغاز تھمنے کا نام نہیں لیتیں۔آج کل بہت سی عورتیںگھر سے باہر جاکر مردوں کے برابر ہنر مندانہ طریقے سے کام کرتی ہیں ۔ کامگار خواتین مرد کے کاندھے سے کاندھا ملا کر دس سے چار تک اور کبھی اس سے بھی زیادہ وقت کام کرتی ہے۔جب کام سے واپس لوٹتی ہے تو اس کو گھر کا، بچوں کا ،گھر کے ہر فرد کا ، رشتہ داروں کا، ہمسایوں کا اس طرح خیال رکھنا پڑتا ہے کہ اس کا وجود روبرٹ(ROBOT ( کی طرح ہر وقت کام کرتا رہتا ہے۔اپنے بچوں کے ساتھ ساتھ ا پنے شوہر کا بھی خیال رکھنا ہوتا ہے جو اس کا جیون ساتھی ہو ، میاں بیوی کی جوڑی ہی اس لیے بنتی ہے کہ زندگی کے سفر میں یہ ایک دوسرے کو ہر چھوٹے بڑے کام میںساتھ دینے والے ہم سفر ہوں مگر بعض شوہر اپنے ہم سفر کا ہاتھ نہیں بٹاتے۔ یہ لوگ ذرا سا رحم توکھائیںاپنی بیویوں پر ۔ان پر اتنا بوجھ کیوںڈ الئے کہ یہ اسی کے نیچے دب کر خود ہی ٹوٹ جائیں ؟ اس بات میں کوئی شک وشبہ نہیں ہونا چاہیے کہ کچھ عورتوں کے لئے اپنی بقاء کی جنگ گھر میں لڑنا زیادہ مشکل ہوتاہے بہ نسبت باہر کی دنیا میں۔اگر ایسی بدنصیب بیوی گھر میںیا اورکہیں پر victim بنائی جاتی ہے تو وہ بسااوقات شکایت کرنے میں بھی خوف زدہ رہتی ہے کیونکہ وہ جان رہی ہوتی ہے کہ ُالٹا اس کے تئیں جاہلانہ اور غیر مہذبانہ رویہ اختیار نہ کیا جائے گا۔
   جہاںتک عورت کا اپنا معاش کمانے کے لئے میدان عمل میںنکلنے کا تعلق ہے تو یہ حقیقت مانی پڑے گی کہ بہت کم تعداد ان خواتین کی ہے جو شوق سے مزدوری کرتی ہیں بلکہ بہت ساری مجبوریاں،لاچاریاں اور پریشانیاں ہوتی ہیںجو ان کو گھر سے باہر محنت مزدوری کرنے پر مجبور کرتی ہیں،مثلاً موجودہ دور میں مہنگائی کی وجہ سے بھی زیادہ تر عورتیں گھر سے باہر کام کرنے پر مجبور ہیں۔اگر اوسط درجے کی آمدنی والا ایک مرد دس افراد پر مشتمل کنبے کو پالتا ہو، تو اس صورت حال میں آسائشیں تو درکنار بنیادی ضروریاتِ زندگی کی دستیابی بھی مشکل سے ہوتی ہے۔اس لئے اکثر وبیش ترگھر کی پڑھی لکھی عورتیں ، یا ہنرجاننے والی خواتین کو مردوں کی مالی مدد کے لئے گھر کی چار دیواری سے نکلنا پڑتا ہے تاکہ پورا خاندان مالی طور خوشحال ہو کر اچھی زندگی گزار سکے۔بعض اوقات عورت کے گھر سے باہرکام کرنے کی ایک یہ بھی وجہ ہوتی ہے کہ ا س کا سرپرست یا ولی نہیں ہوتا توا ُسے گھر سے باہر ملازمت اختیار کرنی پڑتی ہے۔ خاص کر کسی کسی بیوہ کو اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لئے کام کرنا پڑتا ہے۔نوجوان لڑکیوں کو جہیز کی لمبی لمبی لسٹ مکمل کرنے کے لئے مجبوراً ملازمتیں کرنی پڑتی ہیں تاکہ وہ ماں باپ پر بوجھ نہ بنیں۔ بعض اوقات ایسا بھی دیکھنے میںآتا ہے کہ کچھ عورتیں اپنی قابلیت کا صحیح استعمال میںلانے کیلئے گھر سے باہر آتی ہیں۔ غرض آج کی عورت دفاتر ، ہسپتالوں، اسکولوں ، پولیس محکمہ، نجی اداروں میںمحنت مزدوری کرتی نظر آتی ہیں ۔اس کا صلہ اگر عورت کو اذیتوں کی صورت میں دیا جائے تو کتنا ظلم ہے؟
عا م مشا ہدے کی بات ہے کہ ہمارے معاشرے میں عورت اپنی اعلیٰ صلاحیتوں اور قربانیوں کے باوجود اپنا وہ مقام و مرتبہ حاصل نہیںکر پاتی جس کی وہ اصل میں حق دار ہے۔ ایک پرائیویٹ سروے کے مطابق گھریلو عورتوں کے مقابلے میں نوکر پیشہ خواتین میں ایک خاصی تعداد گھریلو تشدد کی شکار رہتی ہیں۔اس کے خاتمے پر غور وخوض کرنا معاشرے کے لئے وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔  اگر یہ بہو بیٹیاں معاش کی ذمہ داری اپنے کندھوں پراُٹھاتی ہیں تو ان کو شاباشی دیجئے ، نہ کہ اذیتوں ، پریشانیوں اور مسائل کا مزید بوجھ اُن کے کندھوں پر ڈالئے۔ ان کے سماجی مقام و مرتبہ کو تسلیم کیجئے ،ان کے نازک احساسات کی قدر کیجئے، اُن کی زیادہ عزت افزائی کیجئے ۔ اس  بنت ِحوا کی انمول خدمات اور عظیم الشان جذبات کوخراج تحسین پیش کیجئے    ؎    
تو فلاطون و ارسطوہے تو زہرا پرویں
تیرے قبضے میں ہے گردوں تری ٹھوکر میںزمین
ہاں اُٹھا جلد اٹھا پائے مقدر سے جبیں
میں بھی رکنے کا نہیں وقت بھی رکنے کا نہیں
لڑکھڑائے گی کہاں تک کہ سنبھلنا ہے تجھے
اُٹھ میری جان میرے ساتھ ہی چلنا ہے تجھے 
کیفی اعظمی ؔ

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گنڈ کنگن میں سڑک حادثہ،ڈرائیور مضروب
تازہ ترین
جموں میں چھ منشیات فروش گرفتار، ہیروئن ضبط: پولیس
تازہ ترین
مرکزی حکومت کشمیر میں تجرباتی، روحانی اور تہذیبی سیاحت کے فروغ کیلئے پرعزم: گجیندر سنگھ شیخاوت
تازہ ترین
خصوصی درجے کیلئے آخری دم تک لڑتے رہیں گے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
تازہ ترین

Related

گوشہ خواتین

مشکلات کے بعد ہی راحت ملتی ہے فکر و فہم

July 2, 2025
کالمگوشہ خواتین

ٹیکنالوجی کی دنیا اور خواتین رفتار ِ زمانہ

July 2, 2025
کالمگوشہ خواتین

نوجوانوں میں تخلیقی صلاحیتوں کا فقدان کیوں؟ فکر انگیز

July 2, 2025
گوشہ خواتین

! فیصلہ سازی۔ خدا کے فیصلے میں فاصلہ نہ رکھو فہم و فراست

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?