سرینگر// ممبر اسمبلی زڈی بل عابد حسین انصاری نے کل مدین صاحب حول میں ایک کیمونٹی ہال کا سنگ بنیاد رکھا ۔آغا سید مصطفے الموسوی کے نام پر تعمیر ہورہے اس ہال پر 3کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں ۔اس موقعہ پر سرینگرمیونسپل کمیٹی کے کمشنر ڈاکٹر شفقت خان اور دیگر کئی افسران کے علاوہ پی ڈی پی کے مقامی زعما بھی موجود تھے ۔اس موقعہ پر موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے عابد انصاری نے کہا کہ علاقہ میں ایک کیمونٹی ہال کی اشد ضرورت محسوس کی جارہی تھی اور جگہ کی کمی کے باعث لوگوں کو شادی بیاہ کی تقریبات ،تعزیتی مجالس اور مذہبی تقریبات کے انعقاد کیلئے مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا تھا اور اس وجہ سے عوام کی مانگ کے پیش نظر آج اس ہال کا سنگ بنیاد رکھا گیا ۔