اکھنور//تحصیل اکھنورکے گائوں تاچڑواں میں حوالدارچونی لال سندھو(سینامیڈل) جوملی ٹینٹوں کے ساتھ لڑتے ہوئے جان بحق ہوئے تھے کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کااہتمام کیاگیا ۔حوالدارچونی لال 55راشٹریہ رائفلز میں تعینات تھے اور4دسمبر 2007کوکشمیرکے پلوامہ سیکٹرمیں ملی ٹینٹوں کے ساتھ آپریشن کے دوران ہلاک ہوگئے تھے۔اُس وقت کی صدرجمہوریہ پرتبھاپاٹل کی ہدایت پر چیف آف آرمی سٹاف نے چونی لال کانام گزٹ آف انڈیا2008میں بھی ان کی بہادری کیلئے شائع کیاتھا۔اس دوران تقریب میں آرایل کیتھ نے چونی لال کی ملک کیلئے قربانی کویادکیاگیا۔انہوں نے کہاکہ ہمیں ملک کیلئے جانوں کانذرانہ پیش کرنے والے ویرجوانوں پرناز ہے۔اس دوران میٹنگ میں آنجہانی کی روح کی تسکین کیلئے دومنٹ کی خاموشی بھی اختیارکی گئی ۔میٹنگ میں کیپٹن کمل داس کیتھ، نائب صوبیدار کاکورام کیتھ،نائب صوبیدار(باکسر)، مست رام کیتھ، حوالدار گھاری لال لکھوترہ، او م پرکاش سرگوترہ،سندیپ کمارسندھو،ٹھاکورداس سندھو، ہمت راج لکھوترہ، ارون کمارسندھو، اشونی کمار سندھو،راکیش کمارسرگوترہ اورپورن چندسندھوودیگران موجودتھے۔