وجے پور//سابق وزیر اورنیشنل کانفرنس کے سینئرریاستی نائب صدرسرجیت سنگھ سلاتھیہ نے دیش کی یکجہتی اورسلامتی کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کیاہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم اُن بہادرسپوتوں کوسلام پیش کرتے ہیں جنھوں نے وطن کی حفاظت کے لئے اپنی جانیں قربان کردیں۔ سلاتھیہ نے ان خیالات کااظہارموضع کھودسلاریاں (نندپور) سانبہ میں منعقدہ ایک تقریب میں شہیدحوالدار تاراچندلکھوتراکوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا۔لکھوترا نے جموں کے علاقہ سندربنی میں آج سے 17 سال پہلے آپریشن پراکرماکے دوران اپنی جان کی قربانی دی تھی ۔سلاتھیہ نے کہاکہ موجودہ وقت میں سرحدی علاقوں کے لوگ گوناگوں مشکلات سے دوچارہیں مگرپی ڈی پی ۔بی جے ی سرکاران کودرپیش مسائل کودورکرنے کے لئے کچھ بھی نہیں کررہی ہے۔ سلاتھیہ نے ان لوگوں کوجلدازجلدچھت فراہم کرنے اوران کی دیگرضروریات پوراکرنے کازوردارمطالبہ کیا۔اس موقعہ پرعلاقہ کے معززلوگوں نے بھی شہیدلکھوترا کوخراج عقیدت پیش کیا۔