عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//صدر دروپدی مرمو نے منگل کو ان فوجیوں کے خاندانوں کے ساتھ اپنی ہمدردی کا اظہار کیا جنہوں نے کٹھوعہ میں گزشتہ رات ڈیوٹی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملی ٹینٹوں کا حملہ بزدلانہ ہے اور مذمت اور سخت جوابی اقدامات کا مستحق ہے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس کو لے کر صدر مرمو نے کہا: “جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں فوجیوں کے قافلے پرحملہ ایک بزدلانہ فعل ہے جو مذمت اور سخت جوابی اقدامات کا مستحق ہے، میری ہمدردیاں ان بہادروں کے خاندانوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف اس جاری جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کو کہا کہ کٹھوعہ دہشت گردانہ حملے کے قصورواروں کو جلد سزا دی جائے گی۔انہوں نے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔اپنے پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا: “میں ہماری فوج کے جوانوں کی بہادری کو سلام کرتا ہوں، جنہوں نے کٹھوعہ میں ایک خوفناک دہشت گردانہ حملے میں اپنی جانیں گنوائیں۔ شہدا کے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت۔ انسداد دہشت گردی کی مربوط کارروائیاں جاری ہیں اور اس حملے کے ذمہ داروں کو جلد سزا دی جائے گی۔