یواین آئی
یروشلم:حماس نے اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا، انسانی امداد کی آزادانہ ترسیل، اور پائیدار امن کے لیے “حقیقی ضمانتوں” پر زور دیا ہے۔حماس کے سینئر عہدیدار باسم نعیم نے اے ایف پی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ گروپ غزہ پر اسرائیلی کنٹرول کو مسترد کرتا ہے اور فلسطینیوں کے لیے “الگ تھلگ علاقوں” کی تخلیق کی مخالفت کرتا ہے اوربفر زونز کے استعمال کی مذمت کی اور موجودہ امریکی اور اسرائیلی حمایت یافتہ امدادی نظام کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔