یواین آئی
تل ابیب// اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے حماس کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ حماس نے امن منصوبہ رد کیا تو اسرائیل اپنا کام مکمل کرے گا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر کے بیس نکاتی امن منصوبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ جنگ ختم کرنے کے امریکی منصوبے کا پہلا قدم محدود انخلا اور بہتر گھنٹوں میں تمام یرغمالیوں کی رہائی ہوگا۔ایک بین الاقوامی ادارہ حماس کو غیر مسلح کرنے اور غزہ کو غیر فوجی علاقہ بنانے کی ذمہ داری سنبھالے گا۔ اگر یہ عمل کامیاب رہا تو جنگ ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گی۔ تاہم اسرائیلی وزیراعظم نے مکمل فوجی انخلا کو مسترد کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ فی الحال اسرائیل سیکورٹی دائرے میں موجود رہے گا۔انھوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر حماس غزہ امن منصوبہ قبول کرنے کے بعد معاہدے سے پیچھے ہٹی تو پھر اسرائیل اکیلا ہی حماس کا خاتمہ کرکے اپنی جنگ مکمل کرے گا۔اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ معاہدہ یقینی بنائے گا کہ غزہ اسرائیل کے لیے کبھی خطرہ نہیں بنے گا۔