عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی // ہندوستان نے پیر کو کہا کہ وہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری تنازعہ کو بغور دیکھ رہا ہے اور کہا کہ وہ اپنی توانائی کی ضروریات کو “پختگی” کے ساتھ پورا کرے گا۔مرکزی وزیر پٹرولیم ہردیپ سنگھ پوری نے نامہ نگاروں کو بتایا، “جس جگہ کارروائی ہو رہی ہے، وہ کئی لحاظ سے عالمی توانائی کا مرکز ہے” ۔عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں پیر کو بڑھیں۔ اسرائیل اور حماس کی جنگ کے بعد جو تیسرے دن میں داخل ہوئی جس میں دونوں طرف سے بڑی ہلاکتیں ہوئیں۔ برینٹ کروڈ اوئل تقریباً 5 فیصد تک بڑھ گیا۔”پیر کو ابتدائی ایشیائی تجارت میں تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا کیونکہ اسرائیل پر حماس کے حملے سے مشرق وسطی میں کشیدگی کو ہوا دینے کا خطرہ تھا، جو دنیا کے تقریبا ًایک تہائی خام تیل کا ذریعہ ہے۔فروری 2022 میں روس اور یوکرین کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے توانائی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔