سرینگر// عوامی مجلس عمل کے سربراہ و حریت چیرمین میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے تنطیم کے حلقہ حول کے سابق صدر اوربزرگ سیاسی و سماجی کارکن علی محمد حلوائی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم حلوائی کی طویل ترین سیاسی ، تنظیمی اور تحریکی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا ہے۔ مرحوم کے انتقال کی خبر سن کر میرواعظ مرحوم کے گھر واقع حول پہنچے جہاں تنظیم کے مرکزی رہنمائوں اور علاقہ بھر کے تنظیمی عہدداروں اور کارکنوں کے ہمراہ مرحوم کی نماز جنازہ کی پیشوائی کی ۔ جناب میرواعظ نے مرحوم کے فرزندان مشتاق احمد حلوائی ، اور منیر احمد حلوائی کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردیوں کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے ان کیلئے صبر جمیل اور مرحوم کی مغفرت اور جنت نشینی کے لئے خصوصی دعا کی۔