سرینگر// حلقہ انتخاب حبہ کدل کے بی جے پی ورکروں کا اجلاس کل پارٹی دفتر جواہر نگر میں منعقد ہوا ۔میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے بھاجپا کے نائب صدر ضلع سرینگر اشوک بھٹ نے ریاست اور مرکزمیں بی جے پی سرکار کی حصولیابیوں کو دہراتے ہوئے پارٹی کارکنان کو سرکار اور عوام کے درمیان پل کے طور پر کام کرنے کی ہدایت دی۔بھٹ نے کہا کہ یہ پارٹی کارکنان کا فرض ہے کہ وہ لوگوں کو نریندرمودی کی سرکار کی جانب سے شروع کی گئی اسکیموں کے بارے میں لوگوں کو جانکاری فراہم کریں۔ بھٹ نے ریاستی میں پی ڈی پی اور بی جے پی والی مخلوط سرکار کی بھی تعریف کی اور کہا کہ جموں و کشمیر میں موجودہ سرکاری کی وجہ سے ترقی کا راستہ تیز ہوگیا ہے۔ اس موقعے پر کئی کاکنان نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ۔ بی جے بی کے میڈیا سیکرٹری الطاف ٹھاکر نے کہا کہ لوگ اب اس حقیقت سے روشناس ہوئے ہیں کہ بی جے پی ہی ایماندار ہے۔ اس موقعے پراقلیتی مورچے کے ریاستی نائب صدر ایڈوکیٹ وجاہت حسین، ریاستی سیکریٹری شیخ عابد اور دیگر افراد بھی شامل تھے۔