Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
تعلیم و ثقافت

حق نوائی | کوئی رفیق نہیں ہے کتاب سے بہتر پروفیسر فلک ناز نور

Towseef
Last updated: September 23, 2024 11:24 pm
Towseef
Share
7 Min Read
SHARE

کتابیں ہر طالب علم کی زندگی میں اسے تحیل کی دنیا سے متعارف کرانے، دنیاکے بارے میں معلومات فراہم کرنے، لکھنے ، پڑھنے اور بولنے کی صلاحیتوں کو بہتر کرنے اور یاداشت و ذہانت کو جلا بخشنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ہماری زندگی میں کتاب کی اہمیت کو کم نہیں کیا جاسکتا، کیونکہ اچھی کتب نہ صرف ہمارے ذہنی افق کو وسیع کرنے میں مدد دیتی ہیں بلکہ ہمیں اپنے ارد گرد کی دنیا سے جوڑنے کے دروازے کا کام بھی کرتی ہیں۔تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ ذہنی طور پر متحرک رہنا انسان کی مجموعی صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔ مطالعہ انسانی دماغ کو فعال رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آن ایجنگ آپ کی عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ اپنے دماغ کو مصروف رکھنے کے طریقے کے طور پر کتابیں اور میگزین پڑھنے کا مشورہ دیتا ہے۔غرض کتاب اور مطالعے کی اہمیت ہر لحاظ سے مسلمہ ہے۔ مطالعہ کے بارے میں بڑی شخصیات کیا کہتی ہیں؟

دنیا کےتمام بڑے کامیاب لوگ مطالعے کے عادی تھے اور اپنے مشاہدات کی روشنی میں کتب بینی پر خوب صورت اور دل پر نقش ہونے والے اقوال آج بھی زندہ ہیں۔(امام خمینی )، جسم اور روح کی پرورش کتابوں سے ہوتی ہے، کتابیں تہذیبوں کا نچوڑہیں۔جس طرح بیج کاشت کرنے سے زمین زرخیز ہوجاتی ہے، اسی طرح مختلف عنوانات پر کتابوں اور رسالوں کا مطالعہ انسان کے دماغ کو منور کر دیتا ہے۔ (ملٹن)،دنیا میں ایک باعزت اور ذی علم قوم بننے کےلیے مطالعہ ضروری ہے مطالعے میں جوہر انسانی کو اجاگر کرنے کا راز مضمر ہے۔ (گاندھی جی)،دوستوں کی طرح کتابوں کا انتخاب بھی پوری احتیاط اور توجہ سے کرنا چاہیے اور ہمیشہ اچھی کتابیں پڑھنی چاہئیں۔ (حکیم محمد سعید)

فروغ مطالعہ کیسے ممکن ہے؟

والدین کی ذمہ داری :
والدین کو بچوں کو چھوٹی عمر سے ہی پڑھنے کی عادت ڈالنی چاہئے۔ بعض مائیں بچوں کو موبائیل فون تھما دیتی ہیں۔ برقی آلات کی روشنی چھوٹے بچوں کی آنکھوں اور دماغ کے لیے نقصان دہ ہوتی ہے جبکہ کتب کے مطالعے سے بچے نئے الفاظ سیکھتے ہیں۔بچوں کو نصابی کتب کا ساتھ ساتھ دیگر معلوماتی ، تفریحی اور اصلاحی کتب بھی پڑھنے کی ترغیب دینی چاہئے۔ ہمارے ہاں کچھ لاعلم والدین جب بچوں کے ہاتھ میں غیر نصابی کتاب یا رسالہ دیکھتے ہیں تو وہ اسے وقت کا ضیا ع سمجھ کر بچوں کو ٹوکتے ہیں حالانکہ جدید تحقیق کے مطابق جو بچے نصاب کی کتب کے ساتھ ساتھ دوسری کتب پڑھتے ہیں ،وہ ذہنی طور پر ایسے بچوں سے بہت آگے ہوتے ہیں جو صرف کورس کی کتب ہی پڑھتے ہیں ۔لہٰذا والدین کو بھی چاہیے کہ وہ مہنگے مہنگے موبائیل فون کے بجائے بچوں کو کتابیں تحفے میں دیں۔

سکولوں اور جامعات کا کردار :

بچوں کو ابتدا سے ہی کتب بینی کی طرف راغب کرنے کی ضرورت ہے۔ طالب علموں کی پراگرس رپورٹس / گریڈ شیٹ میں کتب پڑھنے کے نمبر ہونے چاہیے۔ اردو ، اسلامیات کے اساتذہ ہفتہ وار بک ریڈنگ سیشن بھی رکھ سکتے ہیں۔ ہمارے ادارے پریس فار پیس نے ملک کے دور دراز علاقوں کے چند منتخب سکولوں میں اس سرگرمی کا انعقاد کیا ہے، جس کے نہایت مفید نتائج سامنے آئے ہیں۔سکولوں ، کالجوں اور اعلی تعلیمی اداروں میں ٹیبلو جیسی مہنگی سرگرمیوں کے بجائے بزم ادب، بیت بازی اور کتب بینی کے مقابلوں کو متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔

حکومتی اقدامات :

حکومت کو کاغذ، اسٹیشنری پر ٹیکس کو کم یا ختم کرنا چاہیے۔ تعلیمی بجٹ میں اضافے کے ساتھ تعلیم سے محروم بچوں کو مفت تعلیم کی فراہمی کے علاوہ تعلیمی نظام میں کتاب پڑھنے اور تخلیقی مطالعے کی مہارت کو بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ امتحانی نظام اور ملازمتوں کے امتحان میں بھی ایم سی کیوز نوعیت کے ٹیسٹوں کے بجائے ایسا امتحانی نظام متعارف کرانے کی ضرورت ہے جس میں نمایاں کامیابی گہرے مطالعے پر انحصار کرتی ہو۔

لائبریریوں کا قیام اور ان میں بچوں کی سرگرمیوں کا انعقاد :
بدقسمتی سے ہمارے ملک میں بچوں کے لیے علمی اور تفریحی سرگرمیوں کی کمی ہے۔ حکومت کو ہر کمیونٹی میں پبلک لائبریریاں بنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔لائبریریوں میں بچوں تفریح اور تعلیم سے متعلق سرگرمیاں ہوں گی تو بچوں کا رشتہ کتاب، لائیبریری اور علم سیکھنے سے گہرا ہوگا۔اس کے علاوہ جو لوگ کتابیں خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے، وہ ان کتب خانوں میں جاکر اپنی پسند کی کتاب حاصل کر سکتے ہیں تاکہ علم کی پیاس بجھا سکیں۔

کتاب میلوں کا انعقاد اور بک سٹال کی فیسیں :
پریس فار پیس پبلی کیشنز کے پلیٹ فارم سے چند بڑے اور چھوٹے کتب میلوں میں شرکت اور بک سٹالز کے انتظام کا عملی تجربہ حاصل ہے۔ میرے مشاہدے اور تجربے کے مطابق بعض تعلیمی اور دوسرے ادارے بک فئیرز کا اہتمام کرتے ہیں تاہم ان کی فیسیں بہت زیادہ ہوتی ہیں۔ کچھ یونیورسٹیاں کتب میلوں کے دوران میلے میں آنے والے لوگوں پر سیکورٹی کے نام پر بے جا بندشیں لگاتی ہیں ،جنھیں ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ اسی طرح بک فئیرز کے فیسیں کم کرنے کی ضرورت ہے۔ کئی چھوٹے اشاعتی ادارے ، ادبی انجمنیں اور ’’سیلف ہیلپ ماڈل‘‘ پر کتب شائع کرنے والے مصنفین بھی ان بڑے شہروں کے کتب میلوں میں شرکت کی خواہش مند ہوتے ہیں، لیکن ان کتب میلو ں کی بھاری فیسوں کے باعث شرکت نہیں کرسکتے۔اگر ہم کتاب بینی کے فروغ کےلیے واقعی سنجیدہ ہیں تو ہمیں ذاتی اور حکومتی سطح پر درج بالا اقدامات پر فوری عمل کرنا ہوگا ۔
[email protected]
�����������������

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
امر ناتھ یاترا کے لیے جموں میں رجسٹریشن مراکز پر عقیدت مندوں کا ہجوم، سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات
تازہ ترین
امر ناتھ یاترا جموں و کشمیر کی روحانی یکجہتی اور ثقافتی ورثے کی علامت : نائب وزیر اعلیٰ
تازہ ترین
لیفٹیننٹ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد ، ملی ٹینسی متاثرہ خاندانوں کے مسائل پر تبادلہ خیال
تازہ ترین
امر ناتھ یاترا: ایل جی منوج سنہا نے تیاریوں کا حتمی جائزہ لیا
تازہ ترین

Related

تعلیم و ثقافتکالم

! سادگی برائے تازگی میری بات

June 23, 2025
تعلیم و ثقافتکالم

کیا ہم وقت کی قدر کرتے ہیں؟ | وقت کی قدر زندگی کی قدر ہے غور طلب

June 23, 2025
تعلیم و ثقافتکالم

ہر زمانے میں پنپنے کے اندازسیکھو! | دورِ حاضر سائنس اور ٹیکنالوجی کا ہے نقطۂ نظر

June 23, 2025
تعلیم و ثقافتکالم

گرمیوں کی تعطیلات کا مثبت استعمال فکر وفہم

June 23, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?