Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

حقوق ِنسواں کی دہائی دینے والو!

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 22, 2018 1:00 pm
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
  یاد رکھئےعورت کوئی چیز یا جسم محض نہیں ہے بلکہ ایک آزاد اورزندہ سماجی اکائی ہے جس کوعزت کے ساتھ زندگی جینے کا مساویانہ حق حاصل ہے مگریہ کیسا سماج ہے جہاں زندہ انسان کی کوئی قیمت نہیں لیکن مردہ انسان کی عزت کی حفاظت کے نام پر لوگ سڑک پر اُتر آتے ہیں، توڑپھوڑ کرتے ہیں، یہاں تک کہ تشدد کرنے سے بھی نہیں چوکتے۔تاریخ کا حوالہ دیتے ہیں اور عورت کی عزت کے ساتھ کوئی چھیڑچھاڑ برداشت نہیں کی جائے‌گی، کا نعرہ بلند کیا جاتا ہےلیکن جب راجستھان کے جھالاواڑ میں7؍سالہ نابالغ کے ساتھ اس کے ہی باپ نے بدکاری کی تو کہیں کوئی شور نہیں ہوا۔گڑگاؤں میں16؍سال کی لڑکی جو ایک ہسپتال میں علاج کے دوران بستر پر لاچار پڑی تھی، اس سے دو مرد نرسوں نے بدکاری کی کوشش کی ،دہلی کے میکس ہسپتال نے وقت سے پہلے پیدا ہوئے دو جڑواں بچّوں کو مردہ بتاکر پالی تھین  بیگ میں ڈال‌کر ان کے سرپرستوں کو سونپ دیا، آخری رسومات کے دوران پتہ چلا کہ ان میں سے ایک بچہ زندہ ہے۔کولکاتہ کے ایک مشہور اسکول میں چار سال کی بچّی سے بدکاری کرنے کا معاملہ سامنے آیا، کیوں تب لوگوں کا خون نہیں کھول اٹھا؟ ان مظلومین کی حمایت میں کوئی آواز کیوںسنائی نہیں دیتی؟ این سی آر بی کے ذریعے جاری اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ2015کے مقابلے 2016 میں ریپ کے واقعات میں 12.4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور خواتین کے خلاف جرائم میں 2.9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ یہ واقعات کبھی اس نام نہاد مہذب سماج کی پریشانی یا فکر کا سبب کیوں نہیں بنتے؟یومِ ِآئین ، یومِ انسانی حقوق، یومِ ِاطفال، یومِ ِخواتین اور بھی نہ جانے کتنے دن ایک طےشدہ تاریخ کو منا کر اپنے فرض کو نبھانے کا دعویٰ کرنے والا یہ سماج خود پر فخر محسوس کرتا نظر آتا ہے۔یہ سماج اپنی تاریخ اورتہذیب و ثقافت کی تعریف کرتے نہیں تھکتا لیکن اس میں رہنے والی ’آدھی آبادی ‘( خواتین )کو تو انسان کا درجہ بھی حاصل نہیں ، اس کا کیا؟وہ تو روز گلی، سڑک، دفتر، گھر میں کسی نہ کسی کے ذریعے استحصال کا شکار ہوتی نظر آتی ہے، پھر چاہے وہ2؍مہینے کی نوزائیدہ ہو یا3؍سال یا 12؍سال یا پھر 60 سالہ کی کوئی بوڑھی عورت، پھر نہ اس کا مذہب معنی رکھتا ہے، نہ ذات، نہ زبان نہ اور کچھ۔شاید اسی لئے کوئی سیاسی جماعت یا پریشر گروپ بھی کوئی آندولن نہیں کرتا، نہ سماج کے لوگ دھرنا مظاہرہ کرتے ہیں۔اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ 2016 میں ایک دن میں ریپ کے 106 واقعات ریکارڈ کیے گئے اور بچیوں کے ساتھ ریپ کے واقعات میں پچھلے سال کے مقابلے میں 82 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔ہم خود کو جانوروں سےاشرف ثابت کرتے آئے ہیں لیکن کیا سچ میں ہم ہیں؟ یقینی طور پر چرند و پرندبھی کسی دوسرے کے بچوں کے تحفظ کے لئے اپنی جان خطرے میں ڈالنے سے نہیں ہچکچاتے، ہم سے زیادہ درد مندی اور انسانیت تو اُن میں نظر آتی ہے۔ہم اونچی سوچ کا دعویٰ تو کرتے ہیں لیکن کٹھ حجتی، بے حسی، بے حمیتی اور حیوانی صفات ہم میں گھر کر چکی ہیں۔ یہ کس طرح کی خاموشی ہے؟امرتیہ سین نے اپنی کتاب ’’ آرگیو منٹٹیو انڈین ‘‘ میں ذکر کیا ہے کہ ہندوستان میں دلائل و منطق کی ایک لمبی تاریخ رہی ہے۔ ہندوستانی رزمیہ بھی یہ ثابت کرتے ہیں کہ ہندوستانیوں کو بولنا بہت پسند ہے، پھر عورت کیہ پمالی کے بڑھتے ہوئے ان دلخراش واقعات پر خاموشی کیوں؟ایسا کہا جاتا ہے کہ دنیا میں نیوزی لینڈ پہلا ملک بنا جس نے 1894 میں عورتوں کو ووٹنگ کا حق دیا، اس کے بعد 1914 میں فن لینڈ اور ناروے نے، 1920 میں امریکہ نے اور 1928 میں برطانیہ نے عورتوں کو یہ حق دیا۔خواتین کو ذہنی طور پر آزاد بنانے کے لئے ان کی تعلیم، صحت اور امپاور منٹ کی پرزور وکالت کی گئی۔انگلس نے اپنی مشہور کتاب’’ دی اوریجن آف دی فیملی پرائیویٹ پراپرٹی اینڈ دی اسٹیٹ ‘‘ میں خواتین کے استحصال کی اصل وجہ ذاتی جائیداد اور سرمایہ داری کی ترقی کو بتایا۔اس کے مطابق خواتین کی جسمانی اور جنسی محنت اولاد کی پیدائش، فیملی اور ذاتی جائیداد کی دیکھ بھال کے لئے کافی مانا جاتا ہے۔ذاتی جائیداد کے چلن اور مرد کے ہاتھوں جائیداد کی تشکیل نےعورت کے وجود کی شناخت کو حاشیے پر لا دیا۔علمی بحث و مباحثے سے خواتین کو ہمیشہ ہی الگ رکھا گیا تاکہ ان کی آواز کو دبایا جا سکے۔یہ ایک حقیقت ہے کہ مرد اور عورت میں ( اُن کے اپنے اپنے شعبے میں ) برابری ہونی چاہئے لیکن برابری صرف برائے نام نہیں بلکہ حقیقی طورپر ہونی چاہئے۔ساتھ ساتھ سماج اورخاندان میں خواتین کو مردوں کی جائیداد اور جنسی خواہش کی تکمیل کا ذریعہ مانے جاننے کی سوچ کو بدلنے کی ضرورت ہے۔تاکہ عورت خودکو محفوظ محسوس کرے ۔اب وقت آ گیا ہے کہ سماج کی حیوانی ذہنیت کو بدلا جائے۔ عورت کوئی چیز یا جسم محض نہیں ہے بلکہ ایک آزاد اورزندہ سماجی اکائی ہے جس کوعزت کے ساتھ زندگی جینے کا حق حاصل ہے۔

 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گنڈ کنگن میں سڑک حادثہ،ڈرائیور مضروب
تازہ ترین
جموں میں چھ منشیات فروش گرفتار، ہیروئن ضبط: پولیس
تازہ ترین
مرکزی حکومت کشمیر میں تجرباتی، روحانی اور تہذیبی سیاحت کے فروغ کیلئے پرعزم: گجیندر سنگھ شیخاوت
تازہ ترین
خصوصی درجے کیلئے آخری دم تک لڑتے رہیں گے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
تازہ ترین

Related

گوشہ خواتین

مشکلات کے بعد ہی راحت ملتی ہے فکر و فہم

July 2, 2025
کالمگوشہ خواتین

ٹیکنالوجی کی دنیا اور خواتین رفتار ِ زمانہ

July 2, 2025
کالمگوشہ خواتین

نوجوانوں میں تخلیقی صلاحیتوں کا فقدان کیوں؟ فکر انگیز

July 2, 2025
گوشہ خواتین

! فیصلہ سازی۔ خدا کے فیصلے میں فاصلہ نہ رکھو فہم و فراست

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?