سرینگر //حضوری باغ سے ہٹائے گئے چھاپڑی فروشوں کے ایک وفد نے کل یہاں مکانات و شہری ترقی کی وزیر مملکت آسیہ نقاش کے ساتھ ملاقات کی۔وفد نے اپنے مطالبات وزیر موصوفہ کی نوٹس میں لاکر اُن کے مسائل اور مشکلات حل کرنے پر زور دیا۔وزیر موصوفہ نے وفد کے مطالبات غور سے سننے کے بعد انہیں یقین دلایا کہ ان کے مسائل عنقریب حل کئے جائیں گے۔وفد نے موصوفہ کوبتایا کہ اُن کے کاروبار پر کافی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔چھاپڑی فروشوں کے ساتھ تبادلہ خیال کے دوران وزیر موصوفہ نے یقین دلایا کہ وہ اُن کے مسائل ذاتی طور متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھاکر ان کی باز آباد کاری کے لئے اقدامات کرےں گی۔