کنگن//با با نگری وانگت کنگن میں حضرت بابا نظام الدین کیانویؒ نقشبندی کے 123ویں عرس تقریبات شروع ہوئیںجس میں شرکت کرنے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں عقیدتمند ریاست جموں و کشمیر کے کونے کونے سے پہنچ گئے ہیں۔عرس میں زائرین اور عقیدت مندوں کی خاطر لنگر میں دو سو کوئنٹل سے زائد چاول ،گوشت ،سبزی ،روٹیاں اور دہی کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ ما رمضان المبارک کے پیش نظر خصوصی طور پر میٹھے چاول پکائے جارہے ہیں جو افطار اور سحری کے وقت زائرین میں تقسیم ہونگے۔لنگر میں دو سوا فراد رضا کارانہ طور پر کام کررہے ہیں اور کھانے پینے کا انتظامات کررہے ہیں ۔میاں سرفراز احمد اور میاں الطاف احمد کی زیر نگرانی لنگر میں سحری اور افطار کے لئے انتظامات ہوررہے ہیں ۔123ویں عرس کی اختتامی تقریب موجود سجادہ نشین میاں بشیر احمد لاروی کی قیادت ہورہی ہے ۔ہر سال کی طرح امسال بھی ختمات المعظمات اور دورودو ازکار کی مجلس آراستہ ہورہی ہے اور اختتامی تقریب پر 8جون کو دعائیہ مجلس ہوگی ۔اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل ڈاکٹر پیوش سنگلا ،ایس ایس پی گاندربل فیاض احمد لون کے علاوہ مختلف محکموں کے افسران نے بابا نگری وانگت میں سالانہ عرس کے سلسلے میں کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا ۔