سرینگر//شعبہ خواتین انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے مرکزی امام باڑہ بڈگام میں یوم خواتین منایا گیا۔اس تقریب میں حوزہ علمیہ مکتبہ الزہراءحسن آباد نیز انجمن شرعی شیعیان کے مکاتب سے وابستہ طالبات ومعلمات کے علاوہ سینکڑوں خواتین نے حصہ لیا۔ پروگرام میں حوزہ کی معلمات اوردیگر خواتین نے حضرت فاطمة زہراءؑکی مثالی زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی اور اس بات پرزور دیاکہ آج عالم انسانیت بالخصوص عالمِ نسواں کو جن مشکلات کا سامنا ہے ان کے سدِّ باب کے لئے آپ کی سیرت پر چلنا وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے ۔